ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ سے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شروعات ہوگی۔ اس سے پہلے ٹیم اندیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، روتوراج گائیکواڑ سیریز شروع ہونے سے پہلے زخمی ہوگئے ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ 25 سال کے روتوراج کی کلائی میں چوٹ ہے اور وہ جانچ اور ریہاب کے لیے بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈیمی پہنچ چکے ہیں۔ حالانکہ، بی سی سی آئی نے ابھی اس کی آفیشل تصدیق نہیں کی ہے۔
روتوراج نے گزشتہ میچ رنجی ٹرافی میں مہاراشٹر کے لیے حیدرآباد کے خلاف کھیلا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے آٹھ رن اور زیرو کی اننگ کھیلی تھی۔ ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا کہ اسی کے بعد روتوراج نے بی سی سی آئی کو کلائی میں چوٹ کی جانکاری دی۔ اتفاق سے یہ دوسری مرتبہ ہے جب روتوراج کو کلائی میں پریشانی ہوئی ہے۔ وہ گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف اسی طرح کی چوٹ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ گزشتہ سال کوویڈ ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو ونڈے میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم اور بی سی سی آئی کے بارے میں فیصلہ کرنے والے حکام اس بات پر ناراض ہیں کہ روتوراج بیماری یا انجری کے باعث بار بار کھیل سے باہر ہو رہے ہیں۔ تاہم پرتھوی شا کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کے بعد اس بات کا امکان کم ہے کہ روتوراج کی جگہ کسی متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔