உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شہبازاحمد اور شرے یس ایئر کو موقع، پانڈیا اور ہڈا کی جگہ لیں گے

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شہبازاحمد اور شرے یس ایئر کو موقع

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شہبازاحمد اور شرے یس ایئر کو موقع

    T20 Series Against South Africa: بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد اور بلے باز شرے یس ایئر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں ہاردک پانڈیا اور دیپک ہڈا کی جگہ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد اور بلے باز شرے یس ایئر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں ہاردک پانڈیا اور دیپک ہڈا کی جگہ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ وہیں کووڈ-19 سے ابھرنے میں ناکام رہنے کے بعد ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

      ذرائع نے بتایا کہ ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے۔ وہیں دیپک ہڈا پیٹھ میں جکڑن کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز 28 ستمبر سے تروننت پورم میں شروع ہو رہی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایجنسی کو بتایا، ’محمد شمی-19 سے ابھر نہیں پائے ہیں۔ انہیں مزید وقت کی ضرورت ہے، اس لئے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوجائیں گے۔ امیش یادو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے محمد شمی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں بنے رہیں گے‘۔

      حالانکہ یہ پوچھے جانے پر کہ ہاردک پانڈیا کے مقام پر شہباز شریف کو کیوں منتخب کیا گیا ہے؟ ذرائع ن کہا، ’کیا کوئی تیز گیند باز آل راونڈر ہے، جو ہاردک پانڈیا کی جگہ لے سکتاہ ے۔ راج باوا کو بہت کم تجربہ ہے اور اس لئے ہم نے انہیں تجربہ دلانے کے لئے ہندوستان اے ٹیم میں رکھا۔ اسے نکھارنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔ مجھے کوئی دوسرا نام بتاو‘؟ اس درمیان ہنوما وہاری سوراشٹر کے خلاف ایرانی کپ میچ میں شیش بھارت کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

      28 ستمبر کو کھیلا جائے گا پہلا میچ

      ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان بدھ سے تین ٹی20 کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا مقابلہ تروننت پورم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ گوہاٹی کے بارسپارہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 اکتوبر اور تیسرا اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچ شام 7 بجے شروع ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: