نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹر آکاش چوپڑا (Aakash Chopra) نے ٹی-20 عالمی کپ کے 2021 ایڈیشن (ICC T20 World Cup) کی اپنی سب سے بہترین پلیئنگ الیون منتخب کی۔ آکاش چوپڑا نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوس بٹلر (Jos Buttler) کو ٹیم میں سلامی بلے باز- معاون وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا اور کہا کہ سری لنکا کے خلاف جوس بٹلر کی سنچری ان کے ٹورنا منٹ کی دستک تھی۔ آکاش چوپڑا نے اس کے بعد ڈیوڈ وارنر (David Warner) کو جوس بٹلر کے ساتھ اوپننگ کے لئے منتخب کیا اور پھر پاکستان کے بلے بازی سپر اسٹار بابر اعظم (Babar Azam) کو نمبر 3 پر منتخب کیا۔ بابر اعظم بھی اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آکاش چوپڑا نے اپنی اس پلیئنگ الیون میں کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کو نہیں منتخب کیا۔
آکاش چوپڑا نے کہا، ’میں نے جوس بٹلرکو منتخب کیا ہے اور وہ میرے وکٹ کیپر بھی ہیں۔ انہوں نے تقریباً 90 کی اوسط اور 151 کے اسٹرائیک ریٹ سے 269 رن بنائے۔ سری لنکا کے خلاف سنچری، مجھے لگا کہ یہ ٹورنا منٹ کی پہلی اننگ تھی۔ پڑوسی سوچ رہے ہوں گے کہ بابر اعظم یا محمد رضوان ان کے ساتھ آسکتے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے۔ میں نے ڈیوڈ وارنر کو منتخب کیا ہے۔ انہوں نے 48.2 کی اوسط سے 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے 289 رن بنائے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کے دو سلامی بلے باز چوک رہے ہیں، کیونکہ ان کی اسٹرائیک ریٹ بہت کم ہے‘۔

سابق ہندوستانی کرکٹر آکاش چوپڑا نے ٹی-20 عالمی کپ کے 2021 ایڈیشن کی اپنی سب سے بہترین پلیئنگ الیون منتخب کی۔
سابق ہندوستانی کرکٹر نے بابر اعظم کو کپتان بنایاکرکٹر سے کمنٹیٹر بنے آکاش چوپڑا نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا، ’میں نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے بابر اعظم کو منتخب کیا ہے۔ سوری رضوان، میں آپ کے لئے محسوس کرتا ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ نمبر 3 پر مناسب نہیں رہیں گے۔ بابر تھوڑا زیادہ کلاس کے ہیں اور وہ میرے کپتان بھی ہیں۔ بابر اعظم نے 60 کی اوسط سے 126 کے اسٹرائیک ریٹ سے 303 رن بنائے ہیں‘۔ آکاش چوپڑا نے سری لنکائی چرتھ اسلانکا کو نمبر 4 پر منتخب کیا اور یہاں تک کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو سری لنکائی کرکٹ کے مستقبل کے طور پر لیبل کیا ہے۔ نمبر 5 پر ایڈن مارک رام کو آکاش چوپڑا کی پلیئنگ الیون میں جگہ ملی ہے۔
چرتھ اسلانکا کو بتایا مستقبل کا کرکٹرانہوں نے کہا، ’نمبر 4 پر میں نے چرتھ اسلانکا کو منتخب کیا ہے۔ وہ سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے 46 کی اوسط اور 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے 231 رن بنائے۔ وہ سری لنکا کے مستقبل ہیں۔ نمبر 5 پر میں نے ایڈن مارک رام کو منتخب کیا ہے، جو تھوڑا غیر ممکن متبادل ہے۔ میں یہاں مچیل مارش کو فٹ نہیں کرسکا۔ مارک رام نے 54 کی اوسط اور تقریباً 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے 162 رن بنائے ہیں۔ وہ دو یا تین اوور بھی پھینک سکتے ہیں‘۔

آکاش چوپڑا نے اپنی اس پلیئنگ الیون میں کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کو نہیں منتخب کیا۔
آکاش چوپڑا نے اپنے آل راونڈر اور گیند بازوں کو منتخب کیاسابق ہندوستانی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنی پلیئنگ الیون میں معین علی اور ڈیوڈ وسے کو دو آل راونڈر کے طور پر منتخب کیا۔ آکاش چوپڑا نے انگلینڈ میں معین علی کے تعاون کو شاندار بتایا اور کہا کہ ڈیوڈ وسے نے ٹورنامنٹ کی بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کی اور اپنے ساتھ کافی تجربے لے کر آئے۔ انہوں نے کہا، ’اس کے بعد میں نے معین علی کو رکھا ہے۔ انہوں نے 46 کی اوسط اور 131 کے اسٹرائیک ریٹ سے 92 رن بنائے۔ انہوں نے 7 وکٹ لئے اور اکنامی 5.5 تھی۔ ان کا تعاون شاندار رہا ہے۔ اس کے بعد میں نے ڈیوڈ وسے کو منتخب کیا ہے۔ انہوں ںے 45 کی اوسط اور 127 کے اسٹرائیک ریٹ سے 227 رن بنائے ہیں۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے 7.4 کی اکنامی سے 6 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ مجھے ان کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ ہے تجربہ۔ چھوٹی ٹیم کے کھلاڑی کے لئے بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے‘۔
آکاش چوپڑا کی پلیئنگ الیون میں 4 گیند بازان کی پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے والے چار گیند بازوں میں ایڈم زمپا، ٹرینٹ بولٹ، جوش ہیزل ووڈ اور اینرک نارکیا ہیں۔ آکاش چوپڑا نے کہا کہ ایڈم زمپا ٹورنا منٹ میں سب سے بہترین لیگ اسپنر تھے، جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے اپنی گیند بازی صلاحیت میں سدھار کیا ہے۔
اینرک نارکیا کو بتایا راک اسٹارانہوں نے کہا، ’ایڈم زمپا میری ٹیم میں ہیں۔ وہ میرا اکیلا لیگ اسپنر ہے۔ 5.8 کی اکنامی اور 12 کی اوسط سے 13 وکٹ حاصل کئے۔ ذرا سوچئے کہ ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں ہو رہا ہے اور ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین لیگ اسپنر اصل میں ایک آسٹریلیائی ہے۔ ٹرینٹ بولٹ میرا اگلا کھلاڑی ہے۔ 6.3 کی اکنامی اور 13 کی اوسط سے 13 وکٹ۔ ان کے کھیل میں کافی سدھار ہوا ہے۔ وہ نئی گیند، بیچ کے اووروں اور ڈیتھ اووروں سے گیند بازی کرتے ہیں۔ وہ ہر جگہ کفایتی رہے ہیں۔ آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ جوش ہیزل ووڈ نے ٹسٹ میچ لائن میں گیند بازی کرکے کامیاب ہوکر ان کا دل جیت لیا اور اینرک نارکیا کو راک اسٹار کے طور پر لیبل کرکے ختم کیا۔
آکاش چوپڑا کی بہترین ٹی-20 پلیئنگ الیونجوس بٹلر (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ وارنر، بابر اعظم (کپتان)، چرتھ اسلانکا، ایڈن مارک رام، معین علی، ڈیوس وسے، ایڈم زمپا، ٹرینٹ بولٹ، جوش ہیزل ووڈ، اینرک نارکیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔