اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹی-20 عالمی کپ: افغانستان نے ٹیم انڈیا کو دی وارننگ، تیز گیند باز نے کہا- ہم انہیں ہرا سکتے ہیں

    T20 World Cup 2021: افغانستان ٹیم کے سینئر تیز گیند باز نے کہا کہ ان کی ٹیم بدھ کو یہاں ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ہندوستان کے خلاف  (Afghanistan vs India)  جیت درج نے کی کوشش کرے گی، جو اچھای کارکردگی پیش کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

    T20 World Cup 2021: افغانستان ٹیم کے سینئر تیز گیند باز نے کہا کہ ان کی ٹیم بدھ کو یہاں ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ہندوستان کے خلاف (Afghanistan vs India) جیت درج نے کی کوشش کرے گی، جو اچھای کارکردگی پیش کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

    T20 World Cup 2021: افغانستان ٹیم کے سینئر تیز گیند باز نے کہا کہ ان کی ٹیم بدھ کو یہاں ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ہندوستان کے خلاف (Afghanistan vs India) جیت درج نے کی کوشش کرے گی، جو اچھای کارکردگی پیش کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

    • Share this:
      ابو ظہبی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز حامد حسن (Hamid Hassan) نے کہا ہے کہ شاندار کارکردگی کے بعد افغانستان کی نظریں سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہیں۔ افغانستان ٹیم کے سینئر تیز گیند باز نے کہا کہ ان کی ٹیم بدھ کو یہاں ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ہندوستان کے خلاف  (Afghanistan vs India)  جیت درج نے کی کوشش کرے گی، جو بہتر کارکردگی پیش کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ افغانستان کی ٹیم ابھی گروپ-2 میں 4 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے جبکہ دو میچوں میں دو شکست کے بعد ہندوستان پر لیگ راونڈ سے ہی باہر ہونے کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا (Team India) کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

      حامد حسن نے کہا، ’ہندوستان کے خلاف ہمارے پاس اچھا موقع ہوگا۔ اگر ہم اچھا اسکور کھڑا کر پائے تو ہم اچھی گیند بازی اور اچھی فیلڈنگ کرکے انہیں ہرا سکتے ہیں‘۔ 23 ٹی-20 انٹرنیشنل کھیلنے والے حامد حسن سے پوچھا گیا کہ خراب فارم سے جدوجہد کر رہے ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے خلاف ان کے پاس جلدی وکٹ حاصل کرنے کا موقع ہوگا تو انہوں نے کہا، ’یہ وکٹ پر منحصر کرتا ہے، یہ کس طرح کا برتاو کرے گا۔ ہم دیکھیں گے کہ یہ کیسا رہتا ہے اور اپنے منصوبہ پر کام کریں گے۔ آپ میچ سے پہلے کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن ہم میچ میں اپنا صد فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔ پھر وہ اسپنر ہون یا تیز گیند باز‘۔

      ایک بار میں صرف ایک ہی میچ پر دھیان

      حامد حسن نے کہا کہ ان کی ٹیم ایک بار میں ایک میچ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور ان کا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ایمانداری سے کہوں تو ہم ایک بارمیں ایک میچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، لیکن ہمارا منصوبہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کا ہے‘۔ حامد حسن نے کہا کہ ان کے ملک کی کرکٹ ٹیم دھیرے دھیرے مکمل صلاحیت والی ٹیم میں بدل گئی ہے۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف بھی شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔

      بلے بازی سے لے کر فیلڈنگ تک ہوئی مضبوط

      نامیبیا کے خلاف گزشتہ میچ میں 9 رن دے کر تین وکٹ حاصل کرنے والے حامد حسن نے کہا، ’افغانستان کی ٹیم کافی اچھی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں سدھار ہوا ہے۔ ہمارے پاس محمد نبی، راشد خان اور مجیب الرحمن کے طور پر دنیا کے بہترین اسپنر ہیں۔ اب یہ مکمل ٹیم ہے‘۔ انہوں نے کہا ’اگر آپ ہمارے ٹاپ آرڈر کو دیکھو تو وہ کبھی اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں تو کبھی جدوجہد کرنا پڑتا ہے، لیکن اچھا اشارہ ہے کہ مڈل آرڈر رن بنا رہا ہے۔ خاص طور پر کپتان نبی‘۔

      34 سال کے اس تیز گیند باز نے کہا، ’اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے اب تک سبھی وکٹ نہیں گنوائے ہیں اور صرف پانچ یا 6 بلے باز ہی آوٹ ہو رہے ہیں۔ ہماری بلے بازی 9 ویں نمبر تک ہے اور بیشتر بلے باز بڑے شاٹ کھیل سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ راشد خان کو اب تک بلے بازی کو موقع نہیں ملا’۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: