உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ورلڈ کپ سے ہندستان سے 12 بار ہارا پاکستان، پھر بھی نہیں ٹوٹ رہا غرور، اب بابر اعظم نے کیا بڑا دعویٰ

    بابر اعظم

    بابر اعظم

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ (IND vs PAK World Cup History) دونوں میں ایک بار بھی انڈیا کو شکست نہیں دے سکا۔ دونوں ممالک ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 بار اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 5 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں لیکن ایک بار بھی پاکستان جیت نہیں سکا

    • Share this:
      ٹی 20 ورلڈ کپ 3 دن بعد شروع ہو رہا ہے لیکن سب کی نظریں 24 اکتوبر کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ( T20 World Cup IND vs PAK) پر ہیں۔ اس میچ سے پہلے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے مائینڈ گیم کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کا دعویٰ کر دیا ہے۔ وہ بھی جب پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ (IND vs PAK World Cup History) دونوں میں ایک بار بھی انڈیا کو شکست نہیں دے سکا۔

      دونوں ممالک ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 بار اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 5 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں لیکن ایک بار بھی پاکستان جیت نہیں سکا لیکن اس بار بابر اعظم جیت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

      پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے مائینڈ گیم کھیلنا شروع کر دیا ہے۔


      پاکستان کے کپتان بابر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں گزشتہ تین چار سالوں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ہم یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہاں وکٹ کس طرح کھیلتا ہے اور بلے بازوں کو پچ کے مطابق اپنے کھیل میں کیا تبدیلیاں لانی ہوتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس دن جو بھی ٹیم بہتر کرکٹ کھیلے گی۔ وہ میچ جیتے گی۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو یہ میچ ہم جیتنے والے ہیں۔

      ہم ہندستان کو سخت ٹکر دیں گے: بابر
      انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہمارا اعتماد اور حوصلہ واقعی بلند ہے۔ ہم ماضی کے بارے میں نہیں بلکہ مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک ہائی وولٹیج مقابلہ India Vs Pakistan ہے۔ ہم اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری تیاری اچھی ہے اور ہم اس دن بھارت کو سخت مقابلہ دیں گے۔ ہمارا ارادہ اس میچ کو جیتنا اور ٹورنامنٹ میں زور پکڑنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: