உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ہندوستان کے خلاف میچ سے 9 دن پہلے پاکستان کو لگا جھٹکا، کوچ نے دیا استعفیٰ

    T20 World Cup: ہندوستان کے خلاف میچ سے 9 دن پہلے پاکستان کو لگا جھٹکا، کوچ نے دیا استعفیٰ

    T20 World Cup: ہندوستان کے خلاف میچ سے 9 دن پہلے پاکستان کو لگا جھٹکا، کوچ نے دیا استعفیٰ

    T20 World Cup 2021: ہندوستان کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ میں ہونے والے عظیم مقابلے سے قبل پاکستانی ٹیم (IND vs PAK T20 World Cup) کو جھٹکا لگا ہے۔ پاکستان کے ہائی پرفارمنس کوچنگ سربراہ گرانٹ بریڈبرن (Grant Bradburn) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق ٹسٹ کرکٹ کرکٹر بریڈبرن تین سال سے پی سی بی سے وابستہ تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ میں ہونے والے عظیم مقابلے سے قبل پاکستانی ٹیم (T20 World Cup IND vs PAK Match) کو جھٹکا لگا ہے۔ پاکستان کے ہائی پرفارمنس کوچنگ سربراہ گرانٹ بریڈبرن (Grant Bradburn) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق ٹسٹ کرکٹر بریڈ برن 3 سال پہلے پی سی بی سے وابستہ ہوئے تھے۔ وہ ستمبر 2018 سے جون 2020 کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کوچنگ کے پرفارمنس کی ذمہ داری سنبھالی۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ جاری ایک بیان میں بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات رہی۔ میں سنہری یادوں اور شاندار تجربے کے ساتھ وداعی لے رہا ہوں۔ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے بھی سیکھنے اور سکھانے کا بہترین موقع دیا۔ رمیز راجہ کے پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد سے عہدہ چھوڑنے والے برینڈبرن پانچویں اعلیٰ افسر ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق، گیند بازی کوچ وقار یونس، سی ای او وسیم خان اور مارکیٹنگ ہیڈ بابر حمید عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔

      بریڈ برن 3 سال پاکستان کے فیلڈنگ کوچ رہے

      55 سال کے بریڈ برن نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے سبب وہ فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزار پا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری بیوی ماری اور تین بچوں نے مجھے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کی اجازت دے کر بہت قربانی دی ہے۔ کووڈ-19 ضوابط نے ان کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا اور اس ملک کی گرمجوشی، پیار اور دوستی کو محسوس کرنا چیلنج بنا دیا۔ اب میرے لئے فیملی کو ترجیح دینے اور آئندہ کوچنگ چیلنج کے لئے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

      بریڈ برن نے نیوزی لینڈ کے لئے 7 ٹسٹ کھیلے تھے

      بریڈبرن آف اسپن گیند بازی کرتے تھے۔ انہوں نے 1990 سے 2001 تک نیوزی لینڈ کے لئے 7 ٹسٹ اور 11 یک روزہ میچ کھیلے۔ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ-اے اور نیوزی لینڈ انڈر-19 ٹیم کو بھی کوچنگ دی۔ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں چل رہے سبھی ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کر رہے سپورٹ اسٹاف کی ٹریننگ کی سطح کو اونچا اٹھانے کی ذمہ داری دی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: