உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ سے متعلق آیا بڑا اپڈیٹ

    T20 World Cup: پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ سے متعلق آیا بڑا اپڈیٹ

    T20 World Cup: پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ سے متعلق آیا بڑا اپڈیٹ

    متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) میں شامل کئے گئے سبھی کھلاڑیوں کی کورونا کی جانچ رپورٹ (Corona Test Report) نگیٹیو (منفی) آئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) میں شامل کئے گئے سبھی کھلاڑیوں کی کورونا کی جانچ رپورٹ (Corona Test Report) نگیٹیو (منفی) آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جمعہ کو لاہور کے ایک ہوٹل میں بایو - سیکیور ببل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد سبھی کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ ہوا تھا، جس کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ اب کھلاڑی اتوار سے ٹریننگ شروع کریں گے۔

      پی سی بی نے ایک دن پہلے ہی ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جاری کیا تھا۔ تب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ کھلاڑی 12-11 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر ٹریننگ کریں گے۔ وہیں 14 اکتوبر کو ڈے نائٹ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ شام 6 بجے سے شروع ہوگا۔ 13 اکتوبر کو ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی۔ پاکستانی ٹیم 15 اکتوبر کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔



      پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں

      لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹورنا منٹ کے لئے (T20 World Cup 2021) فخرزماں (Fakhar Zaman) کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ وہ ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہ پہلے ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل تھے۔ اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اور حیدر علی (Haider Ali) کو بھی ٹیم میں جگہ دے دی گئی ہے۔ عالمی کپ 14 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں 24 اکتوبر کو ٹیم انڈیا سے مدمقابل ہونا ہے۔

      ایک دن پہلے لگائی نصف سنچری، پھر بھی ٹیم سے باہر


       بائیں ہاتھ کے بلے باز خوش دل شاہ نے پاکستان میں چل رہے نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے کے دوران جمعرات کو نصف سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 51 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد بھی وہ عالمی کپ ٹیم سے باہر کر دیئے گئے ہیں۔ وہ 8 میچوں میں 173 رن بنا چکے ہیں۔ وہیں فخر زماں 4 میچ میں صرف 88 رن بنا پائے ہیں۔ اس کے بعد وہ عالمی کپ ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ سرفراز احمد نے ایک نصف سنچری کے سہارے 185 جبکہ حیدر علی نے تین نصف سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ 315 رن بنائے ہیں۔ وہیں اعظم خان 8 میچوں میں صرف 123 رن بناسکے۔ وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے تھے۔

      ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے لئے پاکستانی ٹیم

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، صہیب مسعود، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، حیدر علی، فخر زماں، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، حسن علی، عماد وسیم

      ریزرو کھلاڑی: عثمان قادر، شہنواز دہانی، خوش دل شاہ

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: