உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup سے پہلے بابر اعظم نے وراٹ کوہلی پر بنائی سبقت، اب کیا کریں گے ہندوستانی کپتان؟

    T20 World Cup سے پہلے بابر اعظم نے وراٹ کوہلی پر بنائی سبقت، اب کیا کریں گے ہندوستانی کپتان؟

    T20 World Cup سے پہلے بابر اعظم نے وراٹ کوہلی پر بنائی سبقت، اب کیا کریں گے ہندوستانی کپتان؟

    T20 World Cup 2021: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کا مقابلہ ہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ بھی ہوگا۔ عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔ کل 16 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) کو ٹی -20 عالمی کپ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، لیکن ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اب تک موجودہ سیزن میں سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی وہ لمبے وقت سے سنچری تک پہنچ سکے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے نیشنل ٹی-20 لیگ میں سنچری لگا کر شاندار فارم کے اشارے دے دیئے ہیں۔ وہ ابھی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کا مقابلہ ہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ بھی ہوگا۔ عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔ کل 16 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔

      آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کی بات کی جائے تو وراٹ کوہلی نے اب تک 11 میچوں میں 33 کی اوسط سے 332 رن بنائے ہیں۔ تین نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 123 کا ہے۔ وہ 35 چوکے اور 8 چھکے لگا چکے ہیں۔ ناٹ آوٹ 72 رن کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔ وہیں بابر اعظم کی بات کی جائے تو وہ قومی ٹی-20 عالمی کپ کے 5 میچ میں 57 رن کی اوسط سے 227 رن بنا چکے ہیں۔ ایک سنچری اور ایک نصف سنچری لگائی ہے۔ ناٹ آوٹ 105 رن کی بہترین اننگ کھیل چکے ہیں۔ 26 چوکے اور 5 چھکے لگائے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 150 کا ہے۔ یعنی اوور آل دونوں ٹی-20 کے اعدادوشمار کو دیکھیں تو بابر اعظم ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے ہر معاملے میں آگے ہیں۔

      بابر اعظم کی بات کی جائے تو وہ 46 کی اوسط سے 6984 رن بناچکے ہیں۔ 58 نصف سنچری بھی ان کے نام ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 129 کا ہے۔
      بابر اعظم کی بات کی جائے تو وہ 46 کی اوسط سے 6984 رن بناچکے ہیں۔ 58 نصف سنچری بھی ان کے نام ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 129 کا ہے۔


      ٹی-20 میں لگا چکے ہیں 6 سنچری

      اوور آل ٹی-20 کیریئر کی بات کی جائے تو 32 سال کے وراٹ کوہلی نے 315 میچ میں 5 سنچری لگائی ہیں۔ دوسری طرف بابر اعظم صرف 194 میچ میں 6 سنچری لگاچکے ہیں۔ کوہلی نے 42 کی اوسط سے 10063 رن بنائے ہیں۔ 74 نصف سنچری بھی لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 134 کا ہے۔ بابر اعظم کی بات کی جائے تو وہ 46 کی اوسط سے 6984 رن بناچکے ہیں۔ 58 نصف سنچری بھی ان کے نام ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 129 کا ہے۔ ایسے میں ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے کوہلی کو آئی پی ایل کے بچے مقابلے میں بڑا اسکور بنانا ہوگا۔

      جیت کے معاملے میں کوہلی آگے

      انٹرنیشنل ٹی-20 کی بات کی جائے تو وراٹ کوہلی نے اب تک 45 میچوں میں کپتانی کی ہے۔ ٹیم کو 27 میچوں میں جیت ملی ہے جبکہ 14 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ ٹی-20 عالمی کے بعد ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ وہیں بابر اعظم کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ 28 ٹی-20 میں سے 15 جیتے ہیں۔ 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ 5 کا کوئی نتیجہ نہیں آیا۔ یعنی کپتانی کا ریکارڈ کوہلی کا اچھا ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: