உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابر اعظم جب ہندستان کے خلاف دلا رہے تھے جیت، تب وینٹی لیٹر پر تھیں ان کی ماں، والد نے حقیقت سے کرایا روبرو

    ٹی-20 عالمی کپ

    ٹی-20 عالمی کپ

    یہ اطلاع بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر دی۔ انھوں نے لکھا، 'کچھ سچائی میرے ملک کو اب پتہ نونی چاہیے۔ تینوں جیت پر آپ سبھی کو مبارکباد۔ یہ ہمارے گھر کے لیے ایک بڑا امتحان تھا جس دن بھارت کے خلاف میچ کھیلا گیا

    • Share this:
      نئی دہلی: بابر اعظم  (Babar Azam)  پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 (T20 World Cup 2021) میں کپتانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی کپتانی میں کھیلے گئے تینوں میچوں میں پاکستان کو جیت دلائی ہے لیکن اس دوران وہ بڑی مشکل میں تھے جب وہ ہندوستان  (India vs Pakistan) کے خلاف جیت کا جشن منا رہے تھے تو ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔ اس کے بعد بھی انہوں نے نصف سنچری لگائی اور ٹیم کو جیت دلائی ۔  ورلڈ کپ کی 29 سالہ تاریخ میں پاکستان نے پہلی بار ٹیم انڈیا کو شکست دی تھی۔

      یہ اطلاع بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر دی۔ انھوں نے لکھا، 'کچھ سچائی میرے ملک کو اب پتہ نونی چاہیے۔ تینوں جیت پر آپ سبھی کو مبارکباد۔ یہ ہمارے گھر کے لیے ایک بڑا امتحان تھا جس دن بھارت کے خلاف میچ کھیلا گیا، اس دن ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔ انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم کو کمزور نہیں پڑنا چاہیے تھا۔ اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ وہ تینوں میچوں کے دوران مشکلات کا شکار رہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)





      3 میچوں میں 2 نصف سنچریاں
      بابر اعظم اب تک کھیلے گئے 3 میں سے 2 میچوں میں نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف ناٹ آؤٹ  68 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد دوسرے میچ میں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 9 رنز بنا سکے تھے۔ تیسرے میچ میں انہوں نے افغانستان کے خلاف شاندار 51 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے محض ایک بار 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

      پاکستان کو اب باقی 2 میچوں میں اسکاٹ لینڈ اور نامیبیا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹیم گروپ میں سرفہرست ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: