உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: محمد شمی سے متعلق بی سی سی آئی نے دیا خاص پیغام، لکھا- آپ پر ہمیں فخر ہے

    ٹی-20 عالمی کپ: محمد شمی سے متعلق بی سی سی آئی نے دیا خاص پیغام

    ٹی-20 عالمی کپ: محمد شمی سے متعلق بی سی سی آئی نے دیا خاص پیغام

    T20 World Cup 2021: محمد شمی (Mohammed Shami) کو بی سی سی آئی کا ساتھ ملا ہے۔ پاکستان کے خلاف (India vs Pakistan) میچ میں شکست کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ان کے مذہب سے متعلق تبصرہ کیا گیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کو 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: محمد شمی (Mohammed Shami) سے متعلق بی سی سی آئی نے خاص پیغام دیا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے پہلے مقابلے میں ٹیم انڈیا کو شکست ملی تھی۔ پاکستان نے (India vs Paksitan) ٹیم انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے محمد شمی کو ٹرول کیا جارہا تھا اور ان کی کارکردگی کو ان کے مذہب سے جوڑ دیا گیا تھا۔ معاملے کے طول پکڑنے کے بعد سبھی بڑے کرکٹروں نے اس کی تنقید کی تھی۔ اب ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) بھی محمد شمی کی حمایت میں اتر آیا ہے۔ ٹیم کو (Team India) دوسرے مقابلے میں 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہونا ہے۔

      بی سی سی آئی نے محمد شمی کو تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھا، ’فخر، مضبوط، اوپر دیکھئے اور آگے بڑھئے‘۔ اس سے پہلے سابق کرکٹر سچن تندولکر، گوتم گمبھیر، ویریندر سہواگ، عرفان پٹھان نے بھی محمد شمی کا بچاو کرتے ہوئے ٹرولرس کی تنقید کی تھی۔ پاکستان کے خلاف میچ میں ٹیم انڈیا کا کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں کرسکا تھا، لیکن صرف محمد شمی مداحوں کے نشانے پر تھے۔

      بی سی سی آئی کا ٹوئٹ


      ٹیم صرف 151 رن بناسکی تھی

      اتوار کو عالمی کپ میں پہلی بار ٹیم انڈیا کو پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مقابلے میں ٹیم انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 151 رن بنائے تھے۔ وراٹ کوہلی نے نصف سنچری لگائی تھی۔ اس کے علاوہ سبھی کھلاڑی فلاپ رہے تھے۔ پاکستان نے ہدف کو 17.5 اوور میں بغیر وکٹ کے حاصل کرلیا تھا۔ محمد شمی نے 3.5 اوور میں 43 رن دیئے تھے۔ کوئی ہندوستانی گیند باز وکٹ نہیں حاصل کرسکا تھا۔ ٹیم انڈیا کو سیمی فائنل کی ریس میں بنے رہنے کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ جیتنا ہوگا۔ حالانکہ ٹی-20 عالمی کپ میں ٹیم کبھی نیوزی لینڈ کو نیہں ہراسکی ہے۔ ایسے میں اسے شاندار کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: