உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: کرس گیل نے’خاموشی‘ سے لےلیا ریٹائرمنٹ! بتایا، کیوں نہیں کیا اعلان!

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: کرس گیل نے’خاموشی‘ سے لےلیا ریٹائرمنٹ!

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: کرس گیل نے’خاموشی‘ سے لےلیا ریٹائرمنٹ!

    T20 World Cup 2021: آسٹریلیائی ٹیم نے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی کرس گیل (Chris Gayle) اور ڈیون براوو کو گارڈ آف آنر دیا۔ کرس گیل نے بھی آوٹ ہونے کے بعد بلا اٹھاکر سبھی کا شکریہ ادا کیا اور ڈریسنگ روم میں اس طرح سے سبھی کھلاڑیوں سے ملے، جیسے یہ آخری بار ہو۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ویسٹ انڈیز (West Indies) کا ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) میں سفر ختم ہوگیا۔ آخری میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈیون براوو (Dwayne Bravo) کا آخری مقابلہ تھا۔ وہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ مگر میچ گنوانے کے بعد کیریبیائی طوفانی بلے باز کرس گیل (Chris Gayle) جس طرح سے میدان سے باہر آئے، انہیں دیکھ کر لگا کہ انہوں نے ٹی-20 فارمیٹ میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل لیا ہے۔

      دراصل کرس گیل 15 رن بناکر جب آوٹ ہوئے تو پویلین جاتے وقت انہوں نے بلااٹھاکر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈریسنگ روم میں پہنچنے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر تالی بجانے کے بعد گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے مداحوں کو اپنے کرکٹ کا سامان بھی دیا۔

      pic.twitter.com/MHbsVaT4Zb



      یہی نہیں میچ کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے ڈیون براوو اور کرس گیل کو گارڈ آف آنر بھی دیا۔ کمنٹیٹر ایان بشپ نے تو میچ کے دوان کہا کہ سب کچھ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہم آخری بار کرس گیل کو ویسٹ انڈیز کی جرسی میں دیکھ رہے ہیں۔ یہی نہیں سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے تو کرس گیل کو ان کے شاندار کیریئر کی مبارکباد دی، جس کا جواب دیتے ہوئے کرس گیل نے انہیں شکریہ بھی کہا۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ ٹی-20 کے اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک۔ گیل آپ کو شاندار کیریئر کے لئے مبارکباد۔ آپ نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی ایک نئی پیڑھی کو ترغیب دی۔



      جمیکا میں کھیلنا چاہتے ہیں آخری میچ

      کرس گیل نے انکشاف کیا کہ آخر کیوں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنا سب سے بہترین نہیں دے پائے۔ پانچ میچوں میں 45 رن ہی بنا سکے اور ویسٹ انڈیز کی مہم سے مایوس تھے، جس نے 5 میچوں میں صرف ایک جیت درج کی۔

      آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آخری میچ کا لطف اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ ہماری ٹیم کے لئے اور میرے لئے بہت مایوس کن عالمی کپ تھا۔ یہ مایوس کن ہے کہ یہ میرے کیریئر کے آخری پڑاو پر آیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ میں ابھی کافی کچھ کرنا باقی ہے۔ کافی اچھے ٹیلنٹ سامنے آرہے ہیں۔ میں ان کے ساتھ معاون کا کردار نبھا سکتا ہوں اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کرس گیل نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن اگر وہ مجھے جمیکا میں میرے گھریلو میدان پر ایک میچ کھیلنے کا موقع دیتے ہیں ٹو میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا شکریہ۔ میں یہ ابھی نہیں کہہ سکتا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: