نئی دہلی: ڈیوڈ وارنر (David Warner) نے 49 رن بناکر ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی امیدوں کو زندہ رکھا تھا، لیکن امپائر نے انہیں 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر شاداب خان (Shadab Khan) کے اوور میں وکٹ کے پیچھے آوٹ قرار دیا۔ حالانکہ گیند بلے سے نہیں لگی تھی۔ آسٹریلیا کے پاس ریویو بچے تھے، لیکن ڈیوڈ وانر نے اس کا استعمال نہیں کیا۔ وہ پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بھی پاکستان کی ٹیم جیت (T20 World Cup 2021) حاصل نہیں کرسکی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 176 رن بنائے تھے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف کو 19 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
ڈیوڈ وارنر نے 30 گیندوں میں 49 رن بنائے۔ انہوں نے تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ 10 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور تین وکٹ پر 89 رن تھا۔ اس وقت میچ برابری پر تھا، لیکن ڈیوڈ وارنر کے آوٹ ہوتے ہی پاکستان کی ٹیم حاوی ہوگئی، لیکن ویڈ اور اسٹوئنس نے آسٹریلیا دلچسپ جیت دلائی۔ رپلے میں واضح تھا کہ گیند اور بلے میں کافی دوری تھی۔ کمنٹری کر رہے سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ بھلے ہی رپلے میں لگ رہا ہے کہ گیند بلے سے نہیں لگی ہے، لیکن بلے باز کو معلوم ہوتا ہے کہ کیا ہوا۔ ڈیوڈ وانر کو پتہ ہوگا کہ گیند بلے سے لگی ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے ڈی آر ایس کا استعمال نہں کیا۔ رپلے دیکھنے کے بعد آسٹریلیا کے کھلاڑی کچھ نہیں کرسکے۔

رپلے میں واضح ہے کہ گیند بلے سے نہیں لگی۔
14 کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہآسٹریلیا کی ٹیم دوسری بار فائنل میں پہنچی ہے۔ 14 نومبر کو دبئی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ٹیم پہلی بار 2010 میں فائنل میں پہنچی تھی۔ تب اسے انگلینڈ سے شکست ملی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہیں۔ یعنی اس بار ہمیں نیا چمپئن دیکھنے کو ملے گا۔

T20 WC: میتھیو ویڈیو نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار (AFP)
واضح رہے کہ جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ اس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے ہدف ایک اوور باقی رہتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 50 رنز درکار تھے۔ اننگز کے 17ویں اوور میں مارکس اسٹونس نے حارث کی لگاتار گیندوں پر چھکے اور چوکے لگائے۔ اگلے اوور میں میتھیو ویڈ نے حسن علی کی گیند پر 82 میٹر لمبا چھکا لگایا جس سے دونوں کے درمیان نصف سنچری کی شراکت بھی مکمل ہوئی ۔ ویڈ نے اوور کی آخری گیند پر بھی چوکا لگایا، جس نے 2 اوور میں 28 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی کی اننگز کے 19ویں اوور میں میتھیو ویڈ نے لگاتار تین چھکے لگا کر آسٹریلیا کا فائنل میں پہنچنے کا ٹکٹ کٹوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔T20 WC: میتھیو ویڈ نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی ٹیم کو پہلا جھٹکا اننگز کی تیسری گیند پر لگا اور کپتان ایرون فنچ (0) کو شاہین آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت داری کی۔ اس شراکت داری کو شاداب خان نے توڑا اور مارش (28) کو آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ مارش نے 22 گیندوں کی اننگز میں 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ اسٹیو اسمتھ بھی زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور 1 چوکے کی مدد سے 6 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد شاداب کا شکار بن گئے جس کے باعث آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹوں پر 77 رنز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
T20 World Cup: بابر اعظم 'ٹریپل سنچری' لگانے والے پہلے کھلاڑی ، رضوان نے تو بنا دیا ورلڈ ریکارڈ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔