உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کو ملی مسلسل تیسری جیت، آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے روندا

    ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کو ملی مسلسل تیسری جیت، آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے روندا

    ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کو ملی مسلسل تیسری جیت، آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے روندا

    T20 World Cup 2021: سابق چمپئن انگلینڈ کا ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے سپر-12 کے اپنے تیسرے مقابلے میں آسٹریلیا کو (Australia vs England) 8 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی مسلسل تیسری جیت بھی ہے۔

    • Share this:
      دبئی: سابق چمپئن انگلینڈ کا ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے سپر-12 کے اپنے تیسرے مقابلے میں آسٹریلیا کو (Australia vs England) 8 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی مسلسل تیسری جیت بھی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 125 رن ہی بنا سکی تھی۔ انگلینڈ نے ہدف کو 11.4 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر (Jos Buttler) نے ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ جیت کے ساتھ ٹیم گروپ-1 میں 6 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر بنی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 2010 میں ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جیت چکی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو شکست دی۔ آسٹریلیا کی یہ تین میچوں میں پہلی شکست ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کو جوس بٹلر اور جیسن رائے نے بے حد تیز شروعات دلائی۔ ٹیم نے 6 اوور میں پاور پلے میں بغیر وکٹ کے 66 رن بنا لئے تھے۔ لیگ اسپنر اینڈم زمپا نے جیسن رائے (22 رن) کو آوٹ کیا۔ 66 رن پر پہلا وکٹ گرنے کے بعد بھی جوس بٹلر کا تیز کھیل جاری رہا۔ ٹیم نے 100 رن صرف 10.1 اوور میں پورے کر لئے تھے۔

      صرف باونڈری سے بنا دیئے 50 رن

      ڈیوڈ ملان (8 رن) بناکر بائیں ہاتھ کے اسپنر ایسٹن ایگر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ جوس بٹلر نے اننگ میں 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ یعنی 50 رن انہوں نے باونڈری سے بنا ڈالے۔ انہوں نے 32 گیندوں پر ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ جانی بیرسٹو بھی 16 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے 11 گیند کا سامنا اور 2 چھکے لگائے۔ 11ویں اوور میں ایڈم زمپا نے 20 رن دیئے۔ اوور میں تین چھکے لگے۔ انگلینڈ نے ہدف کو 50 گیند باقی رہتے ہی صرف 2 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔

      ایرون فنچ کی اننگ سے ٹیم 120 رن تک پہنچی

      اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن (Eoin Morgan) نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے 51 رن پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ کپتان ایرون فنچ (Aaron Finch) کی 44 رنوں کی اننگ اور ایشٹن ایگر (20 رن) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 47 رنوں کی شراکت کے سبب ٹیم 120 رن کے پار پہنچ سکی تھی۔ ٹیم صرف 7 چوکے اور 5 چھکے لگا سکی۔ کرس جارڈن نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔ کرس ووکس کو بھی 2 وکٹ ملا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: