نئی دہلی: سب سے زیادہ 2 بار ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کا خطاب جیتنے والی ویسٹ انڈیز (West Indies) ٹیم اپنا خطاب بچانے کے ارادے سے ٹورنامنٹ میں اترے گی۔ ٹی-20 عالمی کپ کی اصلی جنگ تو 23 اکتوبر سے دیکھنے کو ملے گی۔ جب سپر 12 میں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کیریبیائی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 23 اکتوبر کو اپنے مہم کا آغاز کرے گی۔ اس سے قبل ہی دو بار کی چمپئن کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
اسٹار آل راونڈر فیبین ایلین (Fabien Allen) ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹخنے کی چوٹ کے سبب ایلین کو ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔ ایلین آئی پی ایل کے وقت سے ہی ٹخنے کی چوٹ سے جدوجہد کر رہے تھے۔ انہیں عقیل حسین نے ریپلیس کیا ہے۔ عقیل حسین ریزرو کھلاڑی تھے۔ وہیں ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں عقیل کو ان کیپڈ کھلاڑی گوڈاکیش موتی نے ریپلیس کیا ہے۔
عقیل کے پاس 9 ونڈے اور 6 ٹی-20 میچوں کا تجربہ
28 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آل راونڈر عقیل نے 9 ونڈے اور 6 ٹی-20 میچوں میں کیریبیائی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ وہ کیریبین پریمیئر لیگ میں ترینباگو نائٹ رائیڈرس کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اسی سال جنوری میں بنگلہ دیش کے خلاف ونڈے میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد جولائی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ حالانکہ 6 ٹی-20 میچوں کی تین اننگوں میں عقیل حسین ابھی تک ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے ہیں اور انہیں ایک ہی بار بلے بازی کا موقع ملا، جس میں وہ ایک رن پر ناٹ آوٹ ہوئے۔
کسی ریپلیسمنٹ کھلاڑی کو باضابطہ طور پر ٹیم سے جڑنے سے پہلے ایونٹ تکنیکی کمیٹی کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ عالمی کپ میں کیریبیائی ٹیم کو ایلن کی کافی کمی محسوس ہوسکتی ہے۔ ان کی گیند بازی کی بات کریں تو اکنامی 7.12 کی ہے، جبکہ بلے سے ان کا اسٹرائیک ریٹ 138.88 کا ہے۔ ایلن دنیا کے بہترین فیلڈروں میں سے ایک ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔