உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: فخر زماں ٹی عالمی کپ سے تھے باہر، دباو میں ملی جگہ، شاندار اننگ رائیگاں

    ٹی-20 عالمی کپ: فخر زماں ٹی عالمی کپ سے تھے باہر، دباو میں ملی جگہ، شاندار اننگ رائیگاں

    ٹی-20 عالمی کپ: فخر زماں ٹی عالمی کپ سے تھے باہر، دباو میں ملی جگہ، شاندار اننگ رائیگاں

    T20 World Cup 2021: فخر زماں (Fakhar Zaman) نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں شاندار اننگ کھیل کر پاکستان کو مضبوط حالت میں پہنچا دیا تھا، لیکن پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔

    • Share this:
      دبئی: فخر زماں (Fakhar Zaman) نے ٹی-20 عالمی کپ میں شاندار اننگ کھیل کر پاکستان کو مضبوط حالت میں پہنچا دیا تھا، لیکن پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنا منٹ (T20 World Cup 2021) کے دوسرے سیمی فائنل میں فخرزماں نے ناٹ آوٹ 55 رن بنائے۔ پاکستان (Pakistan vs Australia) نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 176 رنوں کا شاندار اسکور کھڑا کیا تھا۔ اس کے علاوہ محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے بھی 69 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ پاکستان کی ٹیم ریکارڈ پانچویں بار سیمی فائنل میں پہنچی تھی، لیکن فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

      فخر زماں کو پی سی بی (PCB) کی طرف اعلان کئے گئے 15 رکنی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔ بعد میں کپتان بابر اعظم (Babar Azam) ودیگر سابق کھلاڑیوں کے دباو میں انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں 32 گیندوں پر ناٹ آوٹ 55 رن بنائے۔ تین چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ یعنی 36 رن انہوں نے باونڈری سے بنائے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      T20 WC: میتھیو ویڈ نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار

      فخر زماں نے آخری اوور میں مشیل اسٹارک کے اوور میں دو چھکے لگائے۔ اس سے پہلے انہوں نے سال 2017 کے چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نصف سنچری اور فائنل میں ہندوستان کے خلاف سنچری لگاکر ٹیم کو جیت دلائی تھی۔ یعنی انہوں نے آئی سی سی ٹورنامنٹ ناک آوٹ راونڈ کے مسلسل تیسرے میچ میں 50 سے زیادہ رن بنائے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ: امپائر کی غلطی سے بھی فائنل میں نہیں پہنچ سکا پاکستان! آسٹریلیا نے کی تھی بڑی غلطی




      ٹی-20 کیریئر کی 27ویں نصف سنچری

      فخر زماں کے اوور آل ٹی-20 کیریئر کی بات کریں تو وہ اس مقابلے کے پہلے 169 میچ میں 27 کی اوسط سے 4122 رن بنائے تھے۔ ایک سنچری اور 26 نصف سنچری لگائی تھی۔ یعنی یہ ان کی ٹی-20 کی 27ویں نصف سنچری ہے۔ فخر زماں ونڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے واحد بلے باز ہیں۔ یعنی وہ بڑی اننگ کھیلنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ابو ظہبی میں گزشتہ 5 سال سے ایک بھی ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلہ نہیں ہاری تھی اور مسلسل 16 میچ جیتے تھے۔ تاہم آج آسٹریلیا نے یہ میچ جیت کر پاکستان کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: