உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ کے درمیان آئی بڑی خبر، سب سے کامیاب کپتان نے چھوڑا میدان

    ٹی-20 عالمی کپ کے درمیان آئی بڑی خبر، سب سے کامیاب کپتان نے چھوڑا میدان

    ٹی-20 عالمی کپ کے درمیان آئی بڑی خبر، سب سے کامیاب کپتان نے چھوڑا میدان

    T20 world Cup 2021: اصغر افغان (Asghar Afghan) نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ آج ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں آخری بار میدان پر اتریں گے۔ نامیبیا کے خلاف (Afghanistan vs Namibia) میچ کے بعد وہ کرکٹ کو الوداع کہیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اصغر افغان (Asghar Afghan) نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے لئے افغانستان ٹیم میں بھی شامل ہیں۔ انہیں دونوں میچ میں کھیلنے کا موقع بھی ملا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں اطلاع دی۔ اتوار کو نامیبیا کے خلاف (Afghanistan vs Namibia) ہونے والا میچ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ اصغر افغان ٹی-20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب کپتان ہیں۔

      اصغر افغان نے مہندرسنگھ دھونی کو اس معاملے میں گزشتہ دنوں پیچھے چھوڑ دیا۔ اصغر افغان کے انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 6 ٹسٹ، 114 ونڈے اور 74 ٹی-20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں۔ 6 ٹسٹ میں انہوں نے 44 کی اوسط سے 440 رن بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور تین نصف سنچری لگائی ہے۔ 164 رن کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔ ونڈے میں انہوں نے 25 کی اوسط سے 2424 رن بنائے۔ ایک سنچری اور 12 نصف سنچری لگائی ہے۔ بطور تیز گیند باز 3 وکٹ بھی حاصل کئے۔ وہیں ٹی-20 انٹرنیشنل میں انہوں نے 22 کی اوسط سے 1351 رن بنائے ہین۔ 4 نصف سنچری لگائی ہے۔ ایک وکٹ بھی حاصل کیا ہے۔ موجودہ ٹی-20 عالمی کپ کے دو میچ میں انہیں ایک میچ میں بلے بازی کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے 10 رن بنائے۔

      ٹی-20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب کپتان

      33 سال کے اصغر افغان نے ٹی-20 انٹرنیشنل کے 52 میچ میں کپتانی کی ہے۔ ٹیم کو 42 میچ میں جیت ملی ہے جبکہ 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔ وہ بطور کپتان سے زیادہ میچ جیتنے والے کھلاڑی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 41 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے ایان مورگن 40 جیت کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔ موجودہ عالمی کپ میں ایان مورگن سب سے کامیاب کپتان بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تینوں میچ جیتے ہیں۔ ابھی ٹیم کو 2 سپر-12 کے مقابلے اور کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کا بھی مقابلہ ہونا ہے۔

      سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک

      اصغر افغان اپنے ملک کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے علاوہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں کوئی کپتان 10 میچ نہیں جیت سکا ہے۔ محمد نبی نے 14 میں سے 7، نوروز منگل نے 13 میں سے 6 اور راشد خان نے 7 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ میں بطور کپتان 3 میچ جیتے ہیں۔ اصغر افغان کی کپتانی میں ٹیم نے 59 میں سے 34 ونڈے بھی جیتے ہیں۔ 21 مین ٹیم کو شکست ملی ہے۔ انہوں نے بطور کپتان 4 میں سے 2 ٹسٹ بھی جیتے ہیں۔ ان کے تینوں فارمیٹ کے ریکارڈ کی بات کریں تو بطور کپتان انہوں نے 115 میں سے 78 مقابلے جیتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: