உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا حسن علی کی اہلیہ اور بیٹی کو ہدف بنا رہے ہیں پاکستانی؟ ہندوستان کی سامیہ نے بتائی حقیقت

    کیا حسن علی کی اہلیہ اور بیٹی کو ہدف بنا رہے ہیں پاکستانی؟ ہندوستان کی سامیہ نے بتائی حقیقت

    کیا حسن علی کی اہلیہ اور بیٹی کو ہدف بنا رہے ہیں پاکستانی؟ ہندوستان کی سامیہ نے بتائی حقیقت

    T20 World Cup 2021: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی شکست کا ذمہ دار گیند باز حسن علی کو ٹھہرایا جا رہا ہے، جنہوں نے 19 ویں اوور میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا اور پھر ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی گیندوں پر مسلسل تین چھکے لگاکر ٹیم کو جیت دلا دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان (Pakistan) ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) سے باہر ہوگیا ہے۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ان کی فاتح مہم روک دی۔ لیگ میچوں میں ناقابل تسخیر رہ کر ناک آوٹ میں پہنچنے والی بابر اعظم (Babar Azam) کی ٹیم کو خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جانے لگا تھا، مگر آسٹریلیائی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر پاکستان کی امیدوں کا دم توڑ دیا۔

      پاکستان کی شکست کا ذمہ دار گیند باز حسن علی (Hassan Ali) کو ٹھہرایا جا رہا ہے، جنہوں نے 19 ویں اوور میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا اور پھر ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی گیندوں پر مسلسل تین چھکے لگاکر ٹیم کو جیت دلا دی۔ حسن علی دیکھتے ہی دیکھتے ویلین بن گئے۔ اس کے بعد تو سوشل میڈیا پر حسن علی کو صارفین جم کر ٹرول کرنے لگے۔ اسی درمیان خبر آئی تھی کہ حسن علی کی ہندوستانی نژاد اہلیہ سامیہ آرزو اور ان کی بیٹی کو پاکستان میں دھمکیاں مل رہی ہیں۔

      سامیہ آرزو اور بیٹی کو دھمکی ملنے کی خبر

      سوشل میڈیا پر سامیہ آرزو کے نام سے کئی ٹوئٹ وائرل ہوئے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ لوگ ان کی بیٹی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہیں جاسوس تک بتا دیا گیا تھا۔ اس وائرل ٹوئٹ کے بعد حسن علی کی اہلیہ سامنے آئیں اور انسٹا گرام پر پورا سچ بتایا۔ سامیہ آرزو نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کیا، جو اب وائرل ہو رہا ہے۔



      حالانکہ یہ انسٹا گرام اکاونٹ ویریفائیڈ نہیں ہے، مگر حسن علی نے بیوی کے ساتھ اپنی کئی پوسٹ میں اس اکاونٹ کو ٹیگ کیا ہے۔ سامیہ آرزو نے کہا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو کوئی دھمکی نہیں مل رہی تھی۔ اس کے بجائے انہیں حمایت ملی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کے عالمی کپ سے باہر ہوتے ہی حسن علی کا باراتی ڈانس وائرل، لوگوں نے کہا- ڈانس انڈیا ڈانس میں بلاو




      हसन अली ने पत्‍नी के साथ अपनी कई पोस्‍ट में इस अकाउंट को टैग किया है.
      حسن علی نے اہلیہ سامیہ کےساتھ اپنے کئی پوسٹ میں اس اکاونٹ کو ٹیگ کیا ہے۔


      حسن علی کی اہلیہ سامیہ آرزو کے اس پوسٹ میں ایک ٹوئٹر اکاونٹ کا اسکرین شاٹ بھی تھا، جو ان کے نام سے چلایا جا رہا فرضی اکاونٹ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس فرضی اکاونٹ سے وائرل ہو رہے کئی ٹوئٹ نظر آئے کہ مجھے، حسن اور ہماری بیٹی کو پاکستان سے دھمکی مل رہی ہے، جو پوری طرح سے غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیان پر بالکل بھی بھروسہ نہ کریں۔ ایسے کسی بھی اکاونٹ کو ٹوئٹر پر فالو نہ کریں۔ میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں، میرے نام سے چل رہے اس طرح کے اکاونٹ کی رپورٹ کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: