உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ایشان اور کے ایل راہل کی نصف سنچری، ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے روندا

    ٹی-20 عالمی کپ: ایشان اور کے ایل راہل کی نصف سنچری، ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے روندا

    ٹی-20 عالمی کپ: ایشان اور کے ایل راہل کی نصف سنچری، ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے روندا

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے اپنے پہلے پریکٹس میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ انگلینڈ نے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 188 رن بنائے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے ہدف کو 19 اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

    • Share this:
      دبئی: ٹیم انڈیا نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے اپنے پہلے پریکٹس میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ انگلینڈ نے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 188 رن بنائے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے ہدف کو 19 اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ایشان کشن 70 رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے بھی 51 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ ٹیم دوسرے پریکٹس میچ میں 20 اکتوبر کو آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگی۔ اس سے پہلے ایک پریکٹس میچ میں پاکستان نے چمپئن ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

      189 رنوں کے بڑے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا (Team India) کو ایشان کشن اور کے ایل راہل نے شاندار شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 8.2 اوور میں 82 رن جوڑے۔ کے ایل راہل 24 گیندوں پر 51 رن بناکر مارک ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 6 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اسک ے بعد اترے کپتان وراٹ کوہلی (11 رن) بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ لیونگسٹون کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

      سوریہ کمار یادو بھی نہیں چلے

      ایشان کشن 46 گیند پر 70 رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ انہوں نے 7 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ سوریہ کمار یادو بھی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ 9 گیند پر 8 رن بناکر ولی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ رشبھ پنت 29 اور ہاردک پانڈیا 16 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ٹیم انڈیا کو آخری 2 اوور میں جیت کے لئے 20 رن بنانے تھے۔ کرس جارڈن نے 19 ویں اوور میں 23 رن دیئے۔

      ہندوستانی گیند باز فیل ہوئے

      اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے جانی بیرسٹو نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے۔ اس کے علاوہ معین علی نے ناٹ آوٹ 43 رن بنائے۔ تیز گیند باز بھونیشور کمار ایک بھی وکٹ نہیں حاصل کرسکے۔ انہوں نے 4 اوور میں 54 رن دیئے۔ وہیں لیگ اسپنر راہل چاہر نے 4 اوور میں 43 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کئے۔ تیز گیند باز محمد شمی کو سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل ہوئے۔ جسپریت بمراہ نے 4 اوور میں صرف 26 رن دیئے اور ایک وکٹ لیا۔ آر اشون نے 4 اوور میں 23 رن دیئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: