உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا کا اعلان، آر اشون کو موقع، مہندر سنگھ دھونی بنے مینٹر

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا کا اعلان، آر اشون کو موقع، مہندر سنگھ دھونی بنے مینٹر

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا کا اعلان، آر اشون کو موقع، مہندر سنگھ دھونی بنے مینٹر

    T20 World Cup 2021: انگلینڈ میں پہلے چار ٹسٹ میچوں میں نظرانداز کئے گئے آف اسپنر روی چندرن اشون کی چار سال کے وقفے کے بعد بدھ کے روز اعلان کردہ عالمی کپ ٹی-20 ٹیم میں واپسی کی گئی ہے جبکہ اسپنر یجویندر چہل اور کلدیپ یادو کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے عالمی کپ میں ٹیم کے مینٹر کے طور پر ساتھ رہیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: انگلینڈ میں پہلے چار ٹسٹ میچوں میں نظرانداز کئے گئے آف اسپنر روی چندرن اشون کی چار سال کے وقفے کے بعد بدھ کے روز اعلان کردہ عالمی کپ ٹی-20 ٹیم میں واپسی کی گئی ہے جبکہ اسپنر یجویندر چہل اور کلدیپ یادو کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے عالمی کپ میں ٹیم کے مینٹر کے طور پر ساتھ رہیں گے۔
      بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے بدھ کے روز ٹیم کا اعلان کیا۔ سری لنکا میں ٹیم کی کپتانی سنبھالنے والے سلامی بلے باز شکھر دھون کو بھی باہر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ شرے یس ایئر، دیپک چاہر اور شاردل ٹھاکر کو ٹیم انڈیا کے ساتھ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اشون نے آخری بار ٹی-20 جولائی 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ روی چندرن اشون نے 2018 اور 2019 سیزن میں آئی پی ایل میں پنجاب ٹیم کی کپتانی کی تھی، انہوں نے دونوں سیزن میں بالترتیب 10 اور 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔






      ٹیم انڈیا کا ٹی-20 عالمی کپ 2021 شیڈول

      ہندوستانی ٹیم 24 اکتوبر کو پاکستان سے مدمقابل ہوگی۔ دوسرا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، تین نومبر کو افغانستان سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا 5 نومبر کو سپر 12 میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم (بی-1) سے مدمقابل ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں سپر-12 میں جگہ بنانے کے لئے دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔ پہلے راونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، نامیبیا، آئرلینڈ، نیدر لینڈ ہیں۔ وہیں گروپ بی میں میزبان عمان، پی این جی، اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیم ہیں۔



      ٹی -20 عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم


      وراٹ کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، راہل چہر، آر اشون، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار اور محمد شمی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: