உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان - پاکستان میچ پر رخنہ اندازی کرے گی بارش؟ جانئے کیا کہتا ہے دبئی کا موسم

    کیا ہندوستان - پاکستان میچ پر پڑے گی بارش کی مار؟ جانئے دبئی کے موسم کا حال

    کیا ہندوستان - پاکستان میچ پر پڑے گی بارش کی مار؟ جانئے دبئی کے موسم کا حال

    India Vs Pakistan T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس دباو والے میچ میں ٹاس کا بے حد اہم رول رہنے والا ہے۔ ویسے بھی اس وقت متحدہ عرب امارات کا موسم تھوڑا بدل رہا ہے۔ گرمی کم پڑ رہی ہے۔ شام کو شبنم کا بھی اثر میچ پر پڑ سکتا ہے۔

    • Share this:
      دبئی: ٹی-20 عالمی کپ میں آج سب سے بڑے مقابلے کا ہر کسی کو بے صبری سے انتظار ہے۔ شام ساڑھے سات بجے ٹیم انڈیا کا مقابلہ پاکستان (India Vs Pakistan) سے ہوگا۔ تاریخ، ریکارڈ اور حالیہ کارکردگی ٹیم انڈیا کے ساتھ ہے، لیکن ٹی-20 کے چھوٹے فارمیٹ میں پاکستان کی ٹیم بھی چکمہ دے سکتی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو اب تک 5 بار شکست دی ہے۔ ٹیم انڈیا سے 0-6 کا اسکور کرنا چاہے گا، لیکن کہیں دبئی کا موسم اس خواب میں رخنہ اندازی نہ کردے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ کیا دبئی (Dubai Weather Update) میں بارش ہوگی؟ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں موسم کے مزاج پر...

      دبئی سے مداحوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ دبئی میں آج شام کے وقت موسم صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شام کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا، جبکہ جنوب سے مشرق کی طرف 7 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ اس کے علاوہ شام کے وقت نمی 70 فیصد کے آس پاس رہے گی، یعنی کرکٹ کے لئے لاجواب موسم ہوگا۔

      ٹاس کا اہم رول ہوگا

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس دباو والے میچ میں ٹاس کا بے حد اہم رول رہنے والا ہے۔ ویسے بھی اس وقت متحدہ عرب امارات کا موسم تھوڑا بدل رہا ہے۔ گرمی کم پڑ رہی ہے۔ شام کو شبنم کا بھی اثر میچ پر پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں آئی پی ایل کے مقابلے کے پہلے ہاف میں گرمی زیادہ تھی تو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے پر 77 فیصدی میچوں میں جیت ملی تھی، لیکن دوسرے ہاف میں 77 فیصد میچوں میں پہلے گیندبازی کرنے والی ٹیم کو جیت ملی تھی۔ دیکھتے ہیں وراٹ کوہلی اور بابر اعظم اس عظیم مقابلے میں کیا کچھ کرتے ہیں۔

      پچ کا کچھ ایسا ہے مزاج

      ہندوستان کو اپنے گروپ اسٹیج کے 5 میں سے 4 میچ دبئی میں کھیلنے ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو یہاں پچ کا مزاج زیادہ نہیں بدلا ہے۔ گزشتہ دو آئی پی ایل کے دوران یہاں کا اوسط اسکور 160-150 کے درمیان رہا ہے۔ تیز گیند بازوں کو زیادہ وکٹ ملے ہیں، جہاں تک ریکارڈ کا سوال ہے تو ہر ایک وکٹ کے لئے یہاں تیز گیند باز 27 رن خرچ کرتے ہیں، جبکہ اسپنرس ایک وکٹ کے لئے اوسط 32 رن دیتے ہیں۔ ایسے میں یہاں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 3-3 تیز گیند بازوں کے ساتھ اترسکتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: