உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup سے پہلے پاکستان کی ناپاک حرکت، ٹیم کی جرسی سے ہندوستان کا نام غائب

    T20 World Cup سے پہلے پاکستان کی ناپاک حرکت، ٹیم کی جرسی سے ہندوستان کا نام غائب

    T20 World Cup سے پہلے پاکستان کی ناپاک حرکت، ٹیم کی جرسی سے ہندوستان کا نام غائب

    T20 World Cup 2021: ٹی-20 عالمی کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team New Jersey) کی نئی جرسی کی تصویر سامنے آئی ہے۔ اس میں میزبان ملک کے طور پر ہندوستان کی جگہ متحدہ عرب امارات کا نام لکھا ہوا ہے، جبکہ آئی سی سی (ICC) کے ضوابط کے مطابق، جرسی پر ٹورنامنٹ کے نام کے ساتھ میزبان ملک کا نام اور سال لکھنا لازمی ہوتا ہے۔ ہندوستان ٹی-20 عالمی کپ کا میزبان ہے۔ ایسے میں جرسی پر اس کا نام ہونا ضروری ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے شروع ہونے میں اب گنتی کے دن ہی باقی بچے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہی ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایک طرح کی جنگ کی شروعات ہوگئی ہے اور اس کی وجہ بنی ہے پاکستان کی ٹی-20 عالمی کپ کی نئی جرسی۔ اس جرسی کی جو تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، اس میں ٹورنا منٹ کے لوگو پر ہندوستان کی جگہ متحدہ عرب امارات کا نام لکھا ہے۔ جبکہ ہندوستان ٹی-20 عالمی کپ کا میزبان ملک ہے۔ کورونا کے سبب یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں نہ ہوکر متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہو رہا ہے، لیکن میزبانی ہندوستان کے ہاتھوں میں ہی ہے۔ اب اس پر تنازعہ گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔

      انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے ضوابط کے مطابق، ان سبھی ٹورنامنٹ میں، جو آئی سی سی کے بینر تلے ہو رہے ہیں، اس میں حصہ لینے والی سبھی ٹیموں کو اپنے سینے کے دائیں اور ٹورنامنٹ کے نام کے ساتھ میزبان ملک کا نام اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سال لکھنا لازمی ہے۔ ہندوستان ٹی-20 عالمی کپ 2021 کا میزبان ہے۔ ایسے میں سبھی ممالک کی جرسی پر ہندوستان کا نام لکھا ہونا ضروری ہے، لیکن جمعرات کو جو کئی ٹیموں کی جرسی کی تصویر سامنے آئی، اس میں پاکستان کی جرسی بالکل الگ تھی۔ اس پر ‘ICC Men’s T20 World Cup India 2021’ لکھا جانا تھا، جبکہ جرسی پر متحدہ عرب امارات لکھا تھا۔

      پاکستان کی جرسی پر ہندوستان کا نام نہیں

      سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر میں، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹی-20 عالمی کپ کے لئے ٹیم کی نئی جرسی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس جرسی میں ٹورنامنٹ کے میزبان کے طور پر ہندوستان کی جگہ متحدہ عرب امارات کا نام لکھا ہوا ہے، جبکہ دیگر سبھی ٹیموں کی جو جرسی سامنے آئی ہے، اس پر ہندوستان کا نام ہی لکھا ہے۔ حالانکہ پی سی بی نے ابھی تک باضابطہ طور پر جرسی کو لانچ نہیں کیا ہے۔ صرف سوشل میڈیا پر یہ تصویر سامنے آئی ہے۔

      ایسے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ پی سی بی یہی جرسی لانچ کرتا ہے یا متعینہ ضوابط کے تحت ٹیم کی جرسی پر ہندوستان کا نام میزبان کے طور پر رکھتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو تنازعہ ہونے کا پورا خدشہ ہے۔ فی الحال، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی طرف سے بھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

      ہندوستان - پاکستان مقابلہ 24 اکتوبر کو

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کے تلخ رشتے کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ ایسے میں اگر اس جرسی میں ذرا سی بھی سچائی ہے، تو پی سی بی کے اس قدم سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ اسی میچ سے دونوں ٹیمیں اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ ہندوستان کا ٹی-20 عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار ریکارڈ ہے۔ ٹیم انڈیا نے ٹی-20 عالمی کپ کے سبھی 5 مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: