உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: کرٹس کا بڑا کمال، 4 گیند میں جھٹکے 4 وکٹ، عالمی کپ میں پہلی بار ہوا کارنامہ

    ٹی-20 عالمی کپ: کرٹس کا بڑا کمال، 4 گیند میں جھٹکے 4 وکٹ، عالمی کپ میں پہلی بار ہوا کارنامہ

    ٹی-20 عالمی کپ: کرٹس کا بڑا کمال، 4 گیند میں جھٹکے 4 وکٹ، عالمی کپ میں پہلی بار ہوا کارنامہ

    T20 World Cup 2021: ٹی-20 عالمی کپ میں نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ آئر لینڈ کے تیز گیند باز کرٹکس کینفر (Curtis Campher) نے نیدرلینڈس کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کئے۔ وہ ورلڈ کپ میں ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بنے۔ ٹی-20 انٹرنیشنل میں لست ملنگا اور راشد خان ایسا کرچکے ہیں۔

    • Share this:
      ابوظہبی: آئرلینڈ کے تیز گیند باز کرٹکس کینفر (Curtis Campher) نے تاریخ رقم کردی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے ایک مقابلے میں انہوں نے نیدر لینڈس کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کئے۔ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بنے۔ ٹی-20 انٹرنیشنل میں ان سے پہلے سری لنکا کے تیز گیند باز لست ملنگا (Lasith Malinga) اور افغانستان کے راشد خان (Rashid Khan) 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ وہ آئرلینڈ کی طرف سے ٹی-20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے گیند باز بھی بنے

      کرٹس کینفر نے اننگ کے 10 ویں اوور میں یہ کمال کیا۔ انہوں نے دوسری سے لے کر پانچویں گیند پر کالن ایکرمین، ریان ٹین ڈوئیشے، اسکاٹ ایڈورڈس اور رولوف وین ڈیر مروے کو آوٹ کیا۔ انہوں نے دو کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کو بولڈ۔ اس سے پہلے راشد خان نے 2019 میں آئر لینڈ کے خلاف جبکہ لست ملنگا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کئے تھے۔ کینفر ٹی-20 عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لینے والے دوسرے گیند باز بنے۔ اس سے پہلے سال 2007 میں آسٹریلیا کے تیز گیند باز بریٹ لی نے بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

      جنوبی افریقہ کے بعد آئر لینڈ سے کھیلے

      کرٹس کینفر کی پیدائش جوہانسبرگ میں ہوئی۔ انہون نے جنوبی افریقہ کے لئے انڈر-19 کا کرکٹ بھی کھیلا۔ 22 سال کے اس تیز گیند باز نے اس کے بعد آئر لینڈ سے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ کیریرئر کا پانچواں ٹی-20 انٹرنیشنل کا مقابلہ کھیل رہے کینفر کو اس سے پہلے تین میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں ملا تھا، جبکہ ایک میچ میں تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں 40 رن بھی بناچکے ہیں۔

      10 ونڈے میں حاصل کئے ہیں 8 وکٹ

      کرٹس کینفر نے جولائی 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک 10 ونڈے میں 8 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 نصف سنچری کے سہارے 359 رن بھی بنائے ہیں۔ وہ لسٹ اے کے 21 میچ میں 18 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 6 نصف سنچری کے سہارے 616 رن بھی بنائے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: