உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: محمد شمی نے کہا- فیملی کے سبب یہاں تک پہنچے، ہم نے کیا تھا سبھی کو مایوس

    ٹی-20 عالمی کپ: محمد شمی نے کہا- فیملی کے سبب یہاں تک پہنچے۔

    ٹی-20 عالمی کپ: محمد شمی نے کہا- فیملی کے سبب یہاں تک پہنچے۔

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا (Team India) نے ٹی-20 عالمی کپ میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ (India vs Scotland) کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ میچ میں محمد شمی (Mohammed Shami) نے تین وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ خراب شروعات کے بعد فیملی سے ملی حمایت کی وجہ سے ہم واپسی کرسکے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا (Team India) نے سبھی مداح کو اچھلنے پر مجبور کردیا ہے۔ ٹیم نے ٹورنا منٹ (T20 World Cup 2021) کے ایک مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ ٹیم نے ہدف کو صرف 39 گیندوں پر حاصل کرلیا۔ رن ریٹ کے معاملے میں ٹیم ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ میچ میں تیز گیند باز محمد شمی (Mohammed Shami) نے تین وکٹ حاصل کئے۔ جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ فیملی کے سپورٹ کے سبب ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرسکی۔ معلوم ہوکہ ٹیم کو پہلے دو میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست ملی تھی۔ اس کے بعد ٹیم کو پہلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست ملی تھی۔ اس کے بعد ٹیم نے افغانستان اور اسکاٹ لینڈ پر جیت حاصل کرکے شاندار واپسی کی ہے۔

      اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے محمد شمی نے کہا، ’ٹورنامنٹ میں ہماری شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ ہم نے سبھی مداحوں کو ہرٹ کیا تھا، لیکن ٹی-20 میں کوئی بھی رزلٹ دن کی کارکردگی پر منحصر کرتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کھلاڑی لمبے وقت سے بایو ببل میں رہ رہے ہیں۔ ایسے میں بغیر فیملی کی حمایت کے ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ فیملی کے رکن کھلاڑی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اس کا پازیٹیو رزلٹ بھی نظر آ رہا ہے۔

      ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، خود اعتمادی بڑھائی

      ٹیم انڈیا کے گیند باز پہلے 2 میچ میں صرف 2 وکٹ لے سکے تھے۔ ایسے میں گیند بازوں پر بہت دباو تھا۔ اس پر محمد شمی نے کہا، ’یہ مشکل وقت تھا، لیکن ہمیں اپنی اسکل پریقین تھا۔ ہم نے ایک دوسرے کا سپورٹ کیا۔ اپنی خود کو اعتمادی کو نہیں گرنے دیا۔ سر کو اوپر رکھا، اس وجہ سے واپسی کرسکے‘۔ معلوم ہو کہ پاکستان کے خلاف (India vs Pakistan) شکست کے بعد محمد شمی کو ٹرول کیا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں ان کی کارکردگی کو ان کے مذہب تک سے جوڑ دیا گیا تھا۔

      گروپ میں ٹیم 4 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر

      ٹیم انڈیا گروپ -2 میں 4 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم نے 4 میں سے دو مقابلے جیتے ہیں۔ ہندوستان کا رن ریٹ 1.61 کا ہے، جو گروپ میں سب سے اچھا ہے۔ پاکستان کی ٹیم 4 میچ میں 4 جیت کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ نے 4 میں سے 3 تین مقابلے جیتے ہیں۔ وہ 6 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔افغانستان کے بھی 4 میچ میں 4 پوائنٹ ہیں۔ ایسے میں ہندوستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان ابھی بھی سیمی فائنل کی ریس میں بنے ہوئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: