உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2021: دھونی کو بی سی سی آئی نے مینٹر کیوں بنایا گیا، کیا ٹیم انڈیا کے کوچ بننے والے ہیں ماہی؟

    T20 World Cup 2021: دھونی کو بی سی سی آئی نے مینٹار کیوں بنایا، کیا ٹیم انڈیا کے کوچ بننے والے ہیں ماہی؟T20 World Cup 2021: دھونی کو بی سی سی آئی نے مینٹار کیوں بنایا، کیا ٹیم انڈیا کے کوچ بننے والے ہیں ماہی؟

    T20 World Cup 2021: دھونی کو بی سی سی آئی نے مینٹار کیوں بنایا، کیا ٹیم انڈیا کے کوچ بننے والے ہیں ماہی؟T20 World Cup 2021: دھونی کو بی سی سی آئی نے مینٹار کیوں بنایا، کیا ٹیم انڈیا کے کوچ بننے والے ہیں ماہی؟

    ہندوستانی سلیکٹروں نے ٹی-20 عالمی کپتنے جیتنے کے لئے بے حد متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں تجربہ اور نوجوان جوش دونوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ حالانکہ سب سے زیادہ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بھی ٹیم انڈیا میں ’واپسی‘ ہے۔ دھونی کی واپسی بطور کھلاڑی نہیں بلکہ مینٹار (MS Dhoni Team India Mentor) کے طور پر ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوگیا ہے۔ سلیکٹروں نے ٹی-20 عالمی کپتنے جیتنے کے لئے بے حد ہی متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ جس میں تجربہ اور نوجوان جوش دونوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ حالانکہ سب سے زیادہ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی بھی ٹیم انڈیا میں ’واپسی‘ ہے۔ دھونی کی واپسی بطور کھلاڑی نہیں بلکہ مینٹار (MS Dhoni Team India Mentor) کے طور پر ہوئی ہے۔ ٹی -20 عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کے علاوہ سلیکٹروں نے دھونی کو مینٹار اعلان کیا ہے۔ دھونی کو بی سی سی آئی نے مینٹار کیوں بنایا، کیا ہے بی سی سی آئی کا پلان؟ یہ سوال ہر کرکٹ مداحوں کے ذۃن میں اٹھ رہے ہوں گے۔

      ویسے آپ کو بتا دیں کہ دھونی کو مینٹار بنانے کے پیچھے پوری طرح بی سی سی آئی کا ہاتھ ہے۔ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی اور سکریٹری جے شاہ نے دھونی سے مینٹار کے کردار پر بات چیت کی ہے۔ ٹیم کے اعلان کے بعد جے شاہ نے بتایا، ’میں نے دھونی سے دبئی میں بات کی تھی۔ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کے مینٹار بننے کے لئے تیار ہیں۔ وہ ہمارے فیصلے سے راضی ہیں۔ میں نے وراٹ کوہلی، روہت شرما اور روی شاستری سے بھی اس موضوع پر بات چیت کی، وہ بھی اس سے متفق ہیں۔

      دھونی کو کیوں بنایا گیا مینٹر؟

      دھونی کے مینٹر بننے کے بعد سے سوال دماغ میں آتے ہیں۔ پہلا سوال - آخر وراٹ کوہلی، روہت شرما جیسے سینئر کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے ٹیم انڈیا کو دھونی کی ضرورت کیوں پڑی؟ دوسرا سوال- کیا دھونی کو بی سی سی آئی آگے بڑا کردار دینا چاہتی ہے؟ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ دھونی کو زبردست تجربہ ہے۔ وہ 2007 میں ٹی-20 عالمی کپ جیت چکے ہیں۔ یہی نہیں سال 2014 تک وہ ٹیم انڈیا کو فائنل اور 2016 میں سیمی فائنل تک لے گئے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی بات کریں تو دھونی نے سال 2011 میں عالمی کپ اور 2013 میں چمپئنز ٹرافی بھی جیتی ہے۔ دھونی کو آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے اور مشکل لمحوں میں اہم فیصلے لینے کا تجربہ ہے۔ دھونی کو ٹیم انڈیا کے مینٹر بنانے کی اس سے بڑی وجہ نہیں ہوسکتی۔

      دھونی کیا ٹیم انڈیا کے کوچ بنیں گے؟

      واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے بعد ہیڈ کوچ روی شاستری کا معاہدہ ختم ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اب روی شاستری اپنے کردار کو ااگے نہیں بڑھانا چاہتے ہیں۔ روی شاستری کی جگہ راہل دراوڑ کے کوچ بننے کی قیاس آرائی تھی لیکن انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی  کے چیف کا عہدہ ایک بار پھر سنبھال لیا ہے۔ اب دھونی کو ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کا مینٹار بنایا گیا ہے۔ کیا دھونی کو آگے ٹیم انڈیا کی کوچنگ بھی دی جاسکتی ہے؟ دھونی جس طرح کے شخص ہیں، اسے دیکھ کر یہ مشکل ہی نظر آتا ہے، لیکن دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ہوسکتا ہے کہ دھونی آگے ٹیم انڈیا کے چیف کوچ کی نظر میں آئیں۔ فی الحال دھونی کے سامنے ٹی-20 عالمی کا چیلنج ہے۔ امید ہے کہ ان کا تجربہ ہندوستانی ٹیم کا چمپئن بنائے گا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: