உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: حسن علی کے کیچ چھوڑنے پرشعیب ملک نےکیا کچھ ایسا، جم کر ہو رہی ہے تعریف

    حسن علی کے کیچ چھوڑنے پرشعیب ملک نےکیا کچھ ایسا، جم کر ہو رہی ہے تعریف

    حسن علی کے کیچ چھوڑنے پرشعیب ملک نےکیا کچھ ایسا، جم کر ہو رہی ہے تعریف

    T20 World Cup 2021: آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں حسن علی (Hassan Ali) نے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد میتھیو ویڈ نے مسلسل تین چھکے لگاکر آسٹریلیا کو جیت دلا دی۔ اس کے بعد سے حسن علی کی جم کر تنقید ہو رہی ہے۔ انہیں اس شکست کا ذمہ دار بتایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: حسن علی (Hasan Ali) کا آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل (Australia vs Pakistan) میچ یادگار رہا۔ پاکستان کو پانچ وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ حقیقت میں آسٹریلیائی ٹیم کے لئے ایک شاندار میچ تھا، کیونکہ کھیل کے سب سے بہترین حصے پر پاکستان کی کمان تھی۔ پاکستان کی جیت بھی یقینی لگ رہی تھی، لیکن آخری اوور میں میتھیو ویڈ (Matthew Wade) اور مارکس اسٹوئنس (Marcus Stoinis) کے اٹیک نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے دلچسپ جیت دلائی۔ ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل (T20 World Cup Semifinal) میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔

      حسن علی کو نہیں ملا کوئی وکٹ

      دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے چار اوور کے اپنے کوٹے میں بغیر کوئی وکٹ لئے 44 رن دیئے۔ حالانکہ یہ تعداد کسی بھی طرح سے موثر نہیں ہیں، لیکن میچ کے دوران حسن علی کی خراب فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آخر میں جدوجہد کرنی پڑی۔ یہ میچ کا آخری اوور تھا اور پیسر کو ڈیپ مڈوکٹ علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ میتھیو ویڈ ایک بڑے شاٹ کو ٹھیک سے نہیں لگاپائے اور حسن علی کیچ لینے کے لئے پوری طرح تیار نظر آئے۔ لیکن وہ گیند کو پوری طرح سے پکڑ نہیں پائے اور میتھیو ویڈ کو لائف لائن (جیون دان) مل گیا۔

      ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔
      ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔


      یہ بھی پڑھیں۔

      کیا حسن علی کی اہلیہ اور بیٹی کو ہدف بنا رہے ہیں پاکستانی؟ ہندوستان کی سامیہ نے بتائی حقیقت


      حسن علی کی غلطی نے نہ صرف آسٹریلیائی ٹیم کو دو اضافی رن دیئے بلکہ میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا کے لئے اس میچ کی جیت کو بھی یقینی بنا دیا۔ تین چھکے لگاکر انہوں نے پاکستان کو شکست کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ آسٹریلیا سے ملی اس شکست کے بعد حسن علی کو ذمہ دار بتایا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تنقید بھی ہوئی۔

      شعیب ملک نے حسن علی کو دی تسلی

      حسن علی نے ٹی-20 عالمی کپ میں اس کیچ کو چھوڑنے کی جم تنقید کی گئی، لیکن میدان پر ایک لمحے کی کمینٹیٹروں اور صارفین نے جم کر سراہنا کی۔ دراصل، اس دوران تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک تیز گیند باز کی طرف دوڑے اور کیچ چھوٹنے کے بعد انہیں تسلی دی اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ دو دہائی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد شعیب ملک (Shoaib Malik) حقیقت میں ایک ہائی وولٹیج میچ کے دباو کو سمجھتے ہیں۔ اس لئے، وہ مایوس حسن علی کو تسلی دینے سے نہیں چوکے۔ شعیب ملک کا یہ جسچر دیکھ کر صارفین نے ان کی جم کر تعریف کی۔







      اس درمیان پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی اعتراف کیا کہ اگر حسن علی نے وہ کیچ لیا ہوتا تو کہانی کچھ اور ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا، ’وہ ڈراپ کیچ اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اگر ہم اسے لے لیتے تو نظارہ کچھ اور ہوسکتا تھا، جس طرح سے ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو کھیلا۔ میں ایک کپتان کے طور پر ممطمئن ہوں۔ امید ہے کہ ہم آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے اس سے سیکھیں گے اور بہتر کریں گے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: