உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: بابر اعظم کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے لگے دو بڑے جھٹکے، مسلسل چھٹی شکست سے بچنا مشکل

    ٹی-20 عالمی کپ: بابر اعظم کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے لگے دو بڑے جھٹکے

    ٹی-20 عالمی کپ: بابر اعظم کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے لگے دو بڑے جھٹکے

    T20 World Cup 2021: ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ 24 اکتوبر کو ہونا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے دو اہم کھلاڑی محمد رضوان اور محمد حفیظ دونوں پریکٹس میچ میں ناکام رہے ہیں۔

    • Share this:
      دبئی: پاکستان کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان کی ٹیم ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔ ٹیم نے 6 وکٹ پر 186 رن بنائے ہیں۔ کپتان بابر اعظم (Babar Azam) ناکام رہے۔ وہ صرف 15 رن بناسکے۔ حالانکہ بابر اعظم نے پہلے پریکٹس میچ میں نصف سنچری والی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) اور محمد حفیظ (Mohammad Hafeez) بھی ناکام رہے۔ رضوان 2021 میں ٹیم کی طرف سے ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہیں محمد حفیظ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان دونوں کی خراب کارکردگی ٹیم کے لئے تشویش کی بات ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان (India vs Pakistan) 24 اکتوبر کو مقابلہ کھیلا جانا ہے۔

      محمد رضوان اس سال ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہ ایک سنچری اور 7 نصف سنچری کے سہارے 252 رن بنا چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی دیگر بلے باز 600 رنوں کا اعدادوشمار نہیں چھو سکا ہے، لیکن وہ عالمی کپ کے دونوں پریکٹس میچ میں ناکام رہے۔ پہلے پریکٹس میچ میں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 13 رن بناسکے تھے۔ بدھ کو بھی وہ فلاپ رہے اور صرف 19 رن بناسکے۔

      محمد حفیظ کا اوسط صرف 12 کا

      محمد حفظی 113 ٹی-20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیل چکے ہیں۔ وہ موجودہ ٹیم کے دوسرے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ اس سال ان کی کارکردگی ٹی-20 انٹرنیشنل میں خراب رہی ہے۔ وہ 14 میچ میں 12 کی اوسط سے صرف 106 رن بناسکے ہیں۔ 32 رن ان کا سب سے بڑا اسکور رہا ہے۔ بطور آف اسپنر بھی وہ اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکے اور 14 میچوں میں صرف 6 وکٹ حاصل کرسکے۔ پہلے پریکٹس میچ میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وہ کچھ خاص نہیں کرسکے اور 13 رن بناکر آوٹ ہوئے۔

      بابر اعظم پہلی بار کر رہے ہیں کپتانی

      بابر اعظم پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ میں کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے اپنے دونوں پریکٹس میچ آسانی سے جیتے ہیں۔ ٹیم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان ٹی-20 عالمی کپ میں اب تک 5 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ سبھی میچ ٹیم انڈیا نے جیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی بھی پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ میں کپتانی کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: