உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کو روکنا ناممکن! ابوظہبی میں 5 سال میں 8 ٹیموں کو دی ہے شکست

    بابر اعظم اور پاکستان کو روکنا ناممکن! ابوظہبی میں 5 سال میں 8 ٹیموں کو دی ہے شکست

    بابر اعظم اور پاکستان کو روکنا ناممکن! ابوظہبی میں 5 سال میں 8 ٹیموں کو دی ہے شکست

    T20 world Cup 2021: بابر اعظم (Babar Azam) نے ٹی-20 عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی ہے۔ ٹیم نے اب تک کوئی مقابلہ نہیں گنوایا ہے اور سبھی 5 میچ جیتے ہیں۔ سیمی فائنل میں ٹیم 11 نومبر کو آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) سے مدمقابل ہوگی۔ پاکستان نے یو اے ای میں سال 2016 سے ایک بھی ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلہ نہیں گنوایا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بابر اعظم (Babar Azam) کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹی-20 عالمی کپ میں اب تک شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ ٹیم نے ٹورنا منٹ (T20 World Cup 2021) میں اب تک ایک بھی مقابلہ نہیں گنوایا ہے اور مسلسل 5 میچ جیتے ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دیگر تین ٹیموں کو کم ازکم ایک میچ میں ہار ملی ہے۔ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا سے مدمقابل کرے گی، لیکن ابو ظہبی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو روک پانا کسی بھی ٹیم کے لئے آسان نہیں رہنے والا۔ ایک دیگر سیمی فائنل میں 10 نومبر کو انگلینڈ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

      پاکستان کی ٹیم ستمبر 2016 سے ابو ظہبی میں کوئی ٹی-20 انٹرنیشنل کا مقابلہ نہیں ہاری ہے۔ اس دوران ٹیم نے کل 16 مقابلے جیتے ہیں اور 8 ٹیموں کو شکست دی ہے۔ پاکستان نے اس دوران ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہندوستان، افغانستان، نامیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا یہاں اس دوران 3 بار مدمقابل ہوئے ہیں اور ہر بار پاکستان کو جیت بھی ملی ہے۔ یعنی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیت حاصل کرنے کے لئے کرشمائی کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ ٹی-20 عالمی کپ میں دونوں کے درمیان اب تک 6 مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ دونوں نے 3-3 میچ میں جیت حاصل کی ہے۔

      قسمت بھی پاکستانی کپتان کے ساتھ

      بابر اعم نے اب تک 5 میں سے 4 میچ میں نصف سنچری لگائی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ کے ایک سیزن میں 4 بار 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلنے کے معاملے میں وہ وراٹ کوہلی کے ساتھ مشترکہ طور پر نمبر-1 پر ہیں۔ وہ انہیں پیچھے بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ بابر اعظم نے ٹی-20 عالمی کپ کے 5 میں سے 4 میچوں میں ٹاس جیتا ہے۔ یعنی قسمت نے اب تک ان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل مقابلہ شام کو دبئی میں کھیلنا ہے۔ اس میچ میں بھی ٹاس اہم رہے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: