உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی- عالمی کپ: پاکستان کی شکست کا ’گنہگار‘ کون؟ بابر اعظم نے کر دیا اشارہ، سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ

    ٹی- عالمی کپ: پاکستان کی شکست کا ’گنہگار‘ کون؟ بابر اعظم نے کر دیا اشارہ، سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ

    ٹی- عالمی کپ: پاکستان کی شکست کا ’گنہگار‘ کون؟ بابر اعظم نے کر دیا اشارہ، سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ

    Australia vs Pakistan, T20 World Cup Semi Final: پاکستان کو ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ اس کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) کے موجودہ سیزن میں سفر بھی ختم ہوگیا۔ پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک ہی میچ ہارا اور اسے خطابی مقابلے تک پہنچنا نصیب نہیں ہوسکا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کو ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ اس کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) کے موجودہ سیزن میں سفر بھی ختم ہوگیا۔ پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک ہی میچ ہارا اور اسے خطابی مقابلے تک پہنچنا نصیب نہیں ہوسکا۔ اس شکست کا ’گنہگار‘ سوشل میڈیا پر حسن علی (Hassan Ali) کو ٹھہرایا گیا۔ میچ کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے بھی واضح طور پر خراب فیلڈنگ کو اس شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

      پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 176 رن بنائے، جس کے بعد آسٹریلیا نے 5 وکٹ گنواکر ایک اوور باقی رہتے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کے لئے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔ انہوں نے 52 گیندوں کی اپنی اننگ میں تین چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس کے بعد فخر زماں نے 32 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنوں کی اننگ کھیلی، جس سے پاکستان کا اسکور 175 کے پار پہنچ سکا۔ انتہائی دلچسپ اس مقابلے میں پاکستانی گیند بازوں نے ایک وقت میچ کا رخ اپنی ٹیم کی طرف موڑ دیا تھا، لیکن میتھیو ویڈ (Matthew Wade) اور مارکس اسٹائنس (Marcus Stoinis) نے آخری اووروں میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت دلا دی۔

      T20 WC: میتھیو ویڈیو نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار (AFP)
      T20 WC: میتھیو ویڈیو نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار (AFP)


      میتھیو ویڈ (Matthew Wade) نے شاہین شاہ آفریدی کے اننگ کے 19 ویں اوور کی آخری تین گیندوں پر مسلسل تین چھکے لگائے۔ میتھیو ویڈ کا کیچ حسن علی نے ٹپکا دیا تھا، جو پاکستان کو بے حد مہنگا ثابت ہوا۔ بابر اعظم نے بھی اسی کیچ کو چھوڑنے کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتایا۔ شاہین شاہ آفریدی کے اس اوور کی دوسری گیند پر میتھیو ویڈ نے ڈیپ مڈ وکٹ کی سمت میں ہوائی شاٹ کھیلا۔ حسن علی اسی جگہ فیلڈنگ کر رہے تھے، لیکن ان کی انگلیوں سے گیند پھسل گئی اور وہ کیچ لپکنے میں ناکام ثابت ہوئے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ٹی-20 عالمی کپ: امپائر کی غلطی سے بھی فائنل میں نہیں پہنچ سکا پاکستان! آسٹریلیا نے کی تھی بڑی غلطی


      سوشل میڈیا پر میچ کے بعد حسن علی ٹرینڈ کرنے لگے۔ اتنا ہی نہیں، میم تک شیئر کئے جانے لگے۔ حالانکہ کچھ لوگوں نے شاہین شاہ کو بھی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا، جن کی گیندوں پر مسلسل تین چھکے لگے۔ بابر اعظم نے میچ میں زبردست شکست جھیلنے کے بعد کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ اسکور بورڈ پر ہم نے کافی رن بنا لئے تھے۔ اگر ہم ایسی ٹیموں کو آخر میں موقع دیں گے تو اتنا ہی مہنگا ثابت ہوگا۔ ٹرننگ پوائنٹ اس کیچ کو چھوڑنا تھا‘۔

      سوشل میڈیا پر میچ کے بعد حسن علی ٹرینڈ کرنے لگے۔ اتنا ہی نہیں، میم تک شیئر کئے جانے لگے۔
      سوشل میڈیا پر میچ کے بعد حسن علی ٹرینڈ کرنے لگے۔ اتنا ہی نہیں، میم تک شیئر کئے جانے لگے۔


      یہ بھی پڑھیں۔

      روہت شرما پوری نیوزی لینڈ ٹسٹ سیریز سے باہر، پہلے میچ میں نہیں کھیلیں گے وراٹ کوہلی


      آسٹریلیا کا مقابلہ اب خطاب کے لئے نیوزی لینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ آسٹریلیا دوسری بار اس عالمی ٹی-20 ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں پہنچا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: