உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: بابر اعظم اور پاکستان کی آئی شامت، ٹی-20 عالمی کپ کی تیاری ہوئی فیل

    T20 World Cup: بابر اعظم اور پاکستان کی آئی شامت، ٹی-20 عالمی کپ کی تیاری ہوئی فیل

    T20 World Cup: بابر اعظم اور پاکستان کی آئی شامت، ٹی-20 عالمی کپ کی تیاری ہوئی فیل

    T20 World Cup 2021: ٹی -20 عالمی کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے ہیں۔ اس درمیان سیکورٹی وجوہات سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ یہ پی سی بی کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ کیونکہ ٹیم اب عالمی کپ میں 84 دن بعد کوئی ٹی-20 میچ کھیلے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) ان دنوں بڑی پریشانی سے گزر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کیا ہے۔ دورہ منسوخ ہونے سے ٹیم کی ٹی-20 عالمی کپ کی تیاری (ICC T20 World Cup) کو بڑا جھٹکا ہے۔ ٹیم کو اب 84 دنوں بعد ٹی-20 میچ کھیلے رہنا ہوگا اور ٹیم اب سیدھے 24 اکتوبر کو عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف مقابلہ کھیلے گی۔ بابر اعظم (Babar Azam) پہلی بار عالمی کپ میں ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔

      نیوزی لینڈ کو پاکستان دورے پر 5 ٹی-20 جبکہ انگلینڈ کو 2 ٹی-20 کے مقابلے کھیلنے تھے۔ یعنی عالمی کپ سے پہلے پاکستان کی ٹیم بڑی ٹیموں سے مقابلہ کھیل کر تیاری پختہ کرلیتی۔ تاہم اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔ دوسری طرف دنیا کی دیگر ٹیموں کے سبھی بڑے کھلاڑی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور وہ بھی متحدہ عرب امارات میں۔ ابو ظہبی میں ہی ٹی-20 عالمی کپ بھی ہونا ہے۔ ایسے میں دیگر ٹیموں کی تیاری پاکستان کے مقابلے کافی بہتر مانی جاسکتی ہے۔

      بابر اعظم (Babar Azam) پہلی بار عالمی کپ میں ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔
      بابر اعظم (Babar Azam) پہلی بار عالمی کپ میں ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔


      آخری مقابلہ ویسٹ انڈیز میں کھیلا

      پاکستان نے آخری ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلہ 31 جولائی کو ویسٹ انڈیز میں کھیلا تھا۔ ٹیم نے یہ مقابلہ 7 رن جیتا بھی تھا، لیکن سیریز کے آخری دو مقابلے بارش کے سبب نہیں ہوسکے تھے۔ پہلا میچ بھی نہیں ہوسکا تھا۔ ٹیم نے 4 میچوں کی سیریز پر 0-1 سے قبضہ کیا تھا۔ یعنی ٹیم کو ویسٹ انڈیز دورے پر بھی ٹی-20 میں کچھ خاص تیاری کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

      ہندوستان اور پاکستان نے سب سے زیادہ میچ کھیلے

      ٹی-20 عالمی کپ آخری بار 2016 میں کھیلا گیا تھا۔ 3 اپریل 2016 کو ہوئے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرایا تھا۔ 4 اپریل 2016 سے اب تک ٹی-20 ریکارڈ کو دیکھیں تو ٹیم انڈیا نے ہی سب سے زیادہ ٹی-20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے۔ ٹیم نے 72 میں سے 45 ٹی-20 میچ جیتے۔ 22 میں ٹیم کو شکست ملی۔ دوسری طرف پاکستان نے اس دوران 71 ٹی-20 میں سے 46 میں جیت حاصل کی۔ 20 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      انگلینڈ نے کھیلے صرف 50 میچ

      گزشتہ 5 سال کے ٹی-20 کے اعدادوشمار دیکھیں تو ویسٹ انڈیز نے 67، آسٹریلیا نے 58 اور نیوزی لینڈ نے 57 ٹی-20 مقابلے کھیلے۔ ویسٹ انڈیز نے 24، آسٹریلیا نے 29 اور نیوزی لینڈ نے 25 میچ جیتے۔ وہیں سری لنکا نے 56 میں سے 16، جنوبی افریقہ نے 51 میں سے 27، بنگلہ دیش نے 50 میں سے 21 اور انگلینڈ نے 50 میں سے 29 ٹی-20 میچ جیتے ہیں۔ کل 78 ٹیموں نے اس دوران کم از کم ایک ٹی-20 کا مقابلہ کھیلا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: