உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ٹیم انڈیا نے 600 وکٹ لینے والے گیند باز کو 4 سال بعد دیا موقع، یہ ہے بڑی وجہ

    ٹی-20 عالمی کپ: ٹیم انڈیا نے 600 وکٹ لینے والے گیند باز کو 4 سال بعد دیا موقع

    ٹی-20 عالمی کپ: ٹیم انڈیا نے 600 وکٹ لینے والے گیند باز کو 4 سال بعد دیا موقع

    T20 World Cup 2021: روی چندرن اشون (R Ashwin) ٹی-20 عالمی کپ میں پہلی بار میچ کھیل رہے ہیں۔ انہیں افغانستان کے خلاف (India vs Afghanistan) پلیئنگ الیون میں جگہ ملی ہے۔ آر اشون نے آخری بار جولائی 2017 میں ٹی-20 انٹرنیشنل کا میچ کھیلا تھا۔ ٹیم انڈیا میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکور بنایا۔

    • Share this:
      ابوظہبی: ٹیم انڈیا (Team India) آج ٹی-20 عالمی کپ کا اپنا سب سے بڑا میچ کھیل رہی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹورنا منٹ (T20 World Cup 2021) کے اپنے تیسرے مقابلے میں ٹیم افغانستان (India vs Afghanistan) کے خلاف پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔ میچ میں آف اسپنر آر اشون (R Ashwin) کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ آر اشون نے آخری ٹی-20 انٹرنیشنل میچ جولائی 2017 میں کھیلا تھا۔ یعنی انہیں 4 سال بعد موقع ملا ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 600 سے زیادہ وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں ورون چکرورتی  (Varun Chakravarthy) کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسپن پچ پر آر اشون کا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ اس وجہ سے وہ میچ میں اترے ہیں۔

      ٹیم انڈیا نے اس سے پہلے کھیلے دونوں مقابلے گنوائے ہیں۔ پاکستان نے اسے 10 وکٹ سے جبکہ نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔ ٹیم اگر یہ میچ ہار جاتی ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ ٹیم مسلسل تیسرے میچ میں پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔ گزشتہ میچ میں ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 110 رن بناسکی تھی۔ آر اشون کے ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو وہ 46 میچ میں 52 وکٹ لے چکے ہیں۔ اوسط 23 کا اور اکنامی 6.97 کی ہے۔ 8 رن دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

       34 سال کے آر اشون کا ریکارڈ ٹسٹ میں شاندار ہے۔ وہ 79 میچ میں 25 کی اوسط سے 413 وکٹ لے چکے ہیں۔

      34 سال کے آر اشون کا ریکارڈ ٹسٹ میں شاندار ہے۔ وہ 79 میچ میں 25 کی اوسط سے 413 وکٹ لے چکے ہیں۔


      ٹسٹ میں 400 سے زیادہ وکٹ حاصل کئے

      34 سال کے آر اشون کا ریکارڈ ٹسٹ میں شاندار ہے۔ وہ 79 میچ میں 25 کی اوسط سے 413 وکٹ لے چکے ہیں۔ 30 بار 5 اور 7 بار 10 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ 59 رن دے کر 7 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس کے علاوہ وہ 111 ونڈے میں 150 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 25 رن دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ آراشون اوور آل ٹی-20 کے 260 میچوں میں 255 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے نام 615 وکٹ ہیں۔

      65 ٹی-20 کے بعد کھیلنے کا موقع

      آر اشون 65 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کے بعد ٹیم انڈیا کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ دو میچ کے درمیان یہ کسی ہندوستانی کھلاڑی کا دوسرا سب سے بڑے میچوں کا فرق ہے۔ سنجو سیمسن کو سب سے زیادہ 73 جبکہ امیش یادو کو بھی 65 میچ کے بعد ٹی-20 کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے 41 میچ جیتے جبکہ 20 میں ٹیم کو شکست ملی۔ دو مقابلے ٹائی رہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: