உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistan: پاکستانی کپتان کی بلے بازی دیکھ کر ٹھہر گئے کوچ روی شاستری سمیت ہندوستانی کھلاڑی

    پاکستانی کپتان کی بلے بازی دیکھ کر ٹھہر گئے کوچ روی شاستری سمیت ہندوستانی کھلاڑی

    پاکستانی کپتان کی بلے بازی دیکھ کر ٹھہر گئے کوچ روی شاستری سمیت ہندوستانی کھلاڑی

    India vs Pakistan: ہندوستان نے انگلینڈ اور پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہی دن ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں اپنا پہلا وارم میچ کھیلا۔ جس وقت ٹیم انڈیا میدان پرآئی، اس وقت پاکستانی کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کریز پر تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) شروع ہوچکا ہے اور ہر کوئی ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان 24 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں خود کے پریکٹس پر دھیان دینے کے ساتھ ہی سامنے والی ٹیم پر بھی گہری نظر رکھے ہوئی ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں اپنا ایک وارم اپ میچ کھیل لیا ہے۔ اس وارم اپ میچ میں کوچ روی شاستری (Ravi Shastri) سمیت ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے کھیل کو مزید جاننے کی بھی کوشش کی۔

      دراصل، ہندوستانی ٹیم جب انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ کھیلنے میدان پر پہنچی تو اسی وقت پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا وارم اپ میچ کھیل رہی تھی۔ اس دوران ہندوستانی کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف تجسس سے پاکستانی ٹیم کے کھیل کو دیکھتے ہوئے نظر آئے۔ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ دبئی میں موجود ایک افسر نے کہا کہ ہمیں اس کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان ٹیم بھی آئی سی سی اکیڈمی کے میدان پر کھیل رہی ہوگی۔ انہیں دیکھنا اچھا تجربہ تھا۔

      india vs pakistan, ind vs pak, babar azam, t20 world cup 2021, t20 world cup, ravi shastri, virat kohli, cricket news

      ہندوستانی ٹیم اپنے وارم اپ میچ کے لئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی، لیکن وہ میچ شروع کرتے، اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھا۔ اس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں کوچ روی شاستری، مینٹر ایم ایس دھونی (MS Dhoni) سمیت بھونیشور کمار، دیپک چاہر اور شاردل ٹھاکر بھی نظر آرہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم جب میدان پر آئی، اس وقت پاکستانی کپتان بابر اعظم کریز پر موجود تھے۔



      بابر اعظم (Babar azam) نمبر ون ونڈے بلے باز ہے اور انہیں ہندوستانی ٹیم کے لئے سب سے بڑا خطرہ مانا جا رہا ہے۔ ایک افسر نے انسائیڈ سپورٹ سے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان حالانکہ بات چیت نہیں ہوئی، کیونکہ 5 سے 10 منٹ کے بعد ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم وارم اپ میچ کے لئے نکل گئی۔ اس میچ میں بابر اعظم نے 6 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار نصف سنچری لگائی تھی اور ویسٹ انڈیز پر جیت حاصل کرنے میں بڑا تعاون دیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: