உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: شاہد آفریدی سیمی فائنل میں ’داماد‘ کی گیند بازی سے ہوئے ناخوش، کہا- دماغ کا استعمال کرنا تھا

    شاہد آفریدی سیمی فائنل میں ’داماد‘ کی گیند بازی سے ہوئے ناخوش، کہا- دماغ کا استعمال کرنا تھا

    شاہد آفریدی سیمی فائنل میں ’داماد‘ کی گیند بازی سے ہوئے ناخوش، کہا- دماغ کا استعمال کرنا تھا

    T20 world cup 2021: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) سیمی فائنل میں پاکستان کو ملی شکست سے مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) کو آسٹریلیا کے خلاف یارکر گیند کا استعمال کرنا تھا۔ میتھیو ویڈ (Matthew Wade) نے 19 ویں اوور میں شاہین آفریدی کی آخری تین گیندوں پر مسلسل تین چھکے لگاکر پاکستان کو ٹورنا منٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔

    • Share this:
      کراچی: شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ (T20 world cup 2021) کے سیمی فائنل میں ٹیم کی شکستک ے بعد کہا کہ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو 19 ویں اوور میں بہتر گیند بازی کرنی چاہئے تھی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا سے 5 وکٹ سے شکست ملی تھی۔ وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ (Matthew Wade) نے جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں کیچ چھوٹنے کے بعد 19 ویں اوور کی آخری تین گیندوں پر مسلسل تین چھکے لگاکر پاکستان کو ٹورنا منٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔ معلوم ہوکہ شاہد آفریدی (Shahid Afridi) اپنی بیٹی کا نکاح شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) سے کرنے والے ہیں۔

      پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا، ’میں شاہین آفریدی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں‘۔
      پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا، ’میں شاہین آفریدی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں‘۔


      پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سما ٹی وی چینل پر کہا، ’میں شاہین آفریدی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں۔ حسن علی نے کیچ ٹپکا دیا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ مسلسل تین چھکے دے دو‘۔ انہوں نے کہا، ’شاہین کے پاس اچھی رفتار ہے اور اسے شراکت داری سے اس کا استعمال کرنا چاہئے تھا۔ بھلے ہی کیچ چھوٹ گیا ہو، انہیں اپنے دماغ کا استعمال کرنا چاہئے تھا اور اپنی رفتار کا استعمال کرتے ہوئے آف اسٹمپ کے باہر یارکر ڈالنے پر دھیان دینا چاہئے تھا۔ وہ اس طرح کا گیند باز نہیں ہے، جس کے خلاف ایسے رن بنیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ سے نکلے یہ بڑے ستارے، سالوں تک رہے گا عالمی کرکٹ پر دبدبہ


      21 سال کے گیند باز نے حاصل کئے 7 وکٹ

      21 سال کے بائیں ہاتھ کے نوجوان تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کے 6 میچوں میں 7 وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران ان کی اکنامی 7 کی رہی۔ ہندوستان کے خلاف انہوں نے 31 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ یہ ان کا ٹی-20 عالمی کپ میں سب سے بہترین کارکردگی رہی۔ انہوں نے روہت شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کا بڑا وکٹ لیا تھا۔ ان کے اوور آل ٹی-20 کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ 102 میچ میں 137 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ ایک بار 4 اور 4 بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی اکنامی 7.78 کی رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ: بابر اعظم نے شکست کے بعد لگائی پاکستانی ٹیم کی کلاس، کہا- اگر کسی نے کیا ایسا تو...


      شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کے ٹاپ گیند بازوں میں شامل ہیں۔ وہ 19 ٹسٹ میچ میں 76 اور 28 ونڈے میں 53 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کا شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی (Aqsa Afridi)  کے ساتھ نکاح طے ہوا ہے۔ سیمی فائنل سے پہلے پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ میں ایک بھی مقابلہ نہیں گنوایا تھا اور سبھی 5 میچوں میں جیت حاصل کی تھی۔ کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کی اور 4 نصف سنچری لگائی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: