உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: تیز گیند بازی چھوڑ کر اسپنر بنے، ابھی دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 کھلاڑی، اب بنایا عالمی ریکارڈ

    ٹی-20 عالمی کپ: تیز گیند سے اسپنر بنے تبریز شمس، نمبر-1 ٹی-20 کھلاڑی نے بنایا عالمی ریکارڈ

    ٹی-20 عالمی کپ: تیز گیند سے اسپنر بنے تبریز شمس، نمبر-1 ٹی-20 کھلاڑی نے بنایا عالمی ریکارڈ

    T20 World Cup 2021: تبریز شمسی نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ انہوں نے ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے میں سری لنکا کے خلاف تین وکٹ حاصل کئے۔ جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز کے 2021 اب تک ٹی-20 میں کل 32 وکٹ ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      شارجہ: تبریز شمسی (Tabraiz Shamsi) نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ انہوں نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے ایک مقابلے میں (South Africa vs sri lanka) سری لنکا کے خلاف تین وکٹ حاصل کئے۔ جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز تبریز شمسی کے 2021 اب تک ٹی-20 میں کل 32 وکٹ ہوگئے ہیں۔ ایک کلینڈر ایئر میں ان سے زیادہ وکٹ اب کوئی گیندباز نہیں لے سکا ہے۔ تبریز شمسی نے کیریئر کا آغاز بطور تیز گیند باز کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے بطور اسپنر کیریئر کو آگے بڑھایا۔ میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رن بنائے تھے۔

      31 سال کے تبریز شمسی کو آئی پی ایل 2021 میں بھی راجستھان رائلس کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 4 اوور میں 17 رن دے کر 3 وکٹ لئے۔ انہوں نے بھانوکا راج پکشے (صفر)، اوشکا فرنانڈو (3 رن) اور وانندو ہسرنگا (4 رن) کا وکٹ حاصل کیا۔ یہ ان کا ٹی-20 انٹرنیشنل کا 45 واں میچ ہے۔ وہ اب تک 21 کی اوسط سے 53 لے چکے ہیں۔ 25 رن دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہ اس وقت ٹی-20 انٹرنیشنل کے نمبر-1 گیند بازی بھی ہیں۔

      تبریز شمسی ایک سال میں ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔
      تبریز شمسی ایک سال میں ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔


      190 سے زیادہ وکٹ حاصل کرچکے ہیں

      تبریز شمسی کے اوور آل ٹی-20 ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ 170 میچ میں 191 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اوسط 22 کا اور اسٹرائیک ریٹ 19 کا ہے۔ یعنی وہ ہر 19 ویں گیند پر ایک وکٹ لیتے ہیں۔ اکنامی 7.20 کی ہے، جسے ٹی-20 کے لحاظ سے اچھا مانا جاسکتا ہے۔ وہ 2 ٹسٹ میں 6 اور 30 ونڈے میں 40 وکٹ لے چکے ہیں۔ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی بات کریں تو وہ 84 میچ میں 334 وکٹ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 32 رن دے کر 8 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

      آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے کو پیچھے چھوڑا

      تبریز شمسی ایک سال میں ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے تیز گیند باز اینڈریو ٹائے (Andrew Tye) نے سال 2018 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ انہوں نے 31 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ یوگانڈا کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز دنیش نکرانی 202 میں 31 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ نکرانی بنیادی طور پر ہندوستان کے ہیں اور وہ سوراشٹر کی طرف سے فرسٹ کلاس کا مقابلہ بھی کھیل چکے ہیں۔ سیمی فائنل کی ریس میں بنے رہنے کے لئے جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: