உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا کا اعلان رات 9 بجے، 15 کھلاڑیوں کو ملے گی جگہ

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا کا اعلان رات 9 بجے، 15 کھلاڑیوں کو ملے گی جگہ

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا کا اعلان رات 9 بجے، 15 کھلاڑیوں کو ملے گی جگہ

    17 اکتوبر سے ابوظہبی اور عمان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم (T20 World Cup 2021 India Squad) کا اعلان ممبئی میں رات 9 بجے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم پہلا میچ پاکستان کے خلاف 24 اکتوبرکو کھیلے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کن 15 کھلاڑیوں کو ٹی-20 عالمی کپ میں کھیلنے کا موقع ملے گا، اس سوال کا جواب رات 9 بجے مداحوں کو مل جائے گا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ جانکاری دی ہے کہ بدھ کی رات 9 بجے ٹیم انڈیا کی ٹی-20  عالمی کپ ٹیم (T20 World Cup 2021 India Squad) کا اعلان ہوگا۔ ٹی -20 عالمی کپ کا انعقاد 17 اکتوبر سے ابو ظہبی - عمان میں ہوگا۔ جبکہ اس کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم 24 اکتوبر سے عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس کا پہلا میچ پاکستان سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہندوستانی ٹیم اپنے اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کو جگہ دے گی۔ وہیں وہ اپنے ساتھ تین کھلاڑیوں کو بیک اپ کے طور پر رکھے گی۔

      ہندوستانی ٹیم میں 10 کھلاڑیوں کی جگہ بالکل یقینی مانی جا رہی ہے، جس میں وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، روہت شرما، رشبھ پنت، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑی شامل ہیں، لیکن اسپنروں کے محاذ پر سلیکٹروں کے درمیان کافی بحث ہوسکتی ہے۔ ٹکر راہل چہر، ورون چکرورتی کے درمیان مانی جا رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یجویندر چہل کے بیک اپ کے طور پر راہل چہر کو موقع دیا جاسکتا ہے، لیکن ورون چکرورتی نے بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے کہ ان کا تنوع ہندوستانی ٹیم کے کام آسکتی ہے۔ پرتھوی شا، ایشان کشن اور شاردل ٹھاکر کو بیک اپ کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔

      ٹی -20 عالمی کپ کے لئے ہندوستان کی ممکنہ ٹیم

      وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ، محمد شمی، بھونیشور کمار، دیپک چہر، محمد سراج، شرے یس ایئر، ورن چکرورتی/راہل چہر۔

      ٹیم انڈیا کا ٹی-20 عالمی کپ 2021 شیڈول

      ہندوستانی ٹیم 24 اکتوبر کو پاکستان سے مدمقابل ہوگی۔ دوسرا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، تین نومبر کو افغانستان سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا 5 نومبر کو سپر 12 میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم (بی-1) سے مدمقابل ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں سپر-12 میں جگہ بنانے کے لئے دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔ پہلے راونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، نامیبیا، آئرلینڈ، نیدر لینڈ ہیں۔ وہیں گروپ بی میں میزبان عمان، پی این جی، اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیم ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: