உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کی شکست کے 5 گنہگار، جن کے سبب بدل گئی تاریخ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کی شکست کے 5 گنہگار، جن کے سبب بدل گئی تاریخ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کی شکست کے 5 گنہگار، جن کے سبب بدل گئی تاریخ

    T20 World Cup 2021: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت میں ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ شکست کے 5 گنہگاروں کی بات کریں تو اس میں روہت شرما، کے ایل راہل، محمد شمی، بھونیشور کمار اور سوریہ کمار یادو سب سے آگے رہے۔ شکست کے پانچ اہم اسباب ہیں۔

    • Share this:
      دبئی: پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ٹیم انڈیا کو 10 وکٹ سے شکست دی۔ ونڈے اور ٹی-20 عالمی کپ کے 29 سال کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے ہندوستانی ٹیم کو شکست دی۔ میچ میں ٹیم انڈیا (India vs Paksitan) نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 151 رن بنائے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف کو 17.5 اوور میں بغیر وکٹ کے حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے ناٹ آوٹ 68 اور محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے ناٹ آوٹ 78 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت میں ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ شکست کے 5 گنہگاروں کی بات کریں تو اس میں روہت شرما، کے ایل راہل، محمد شمی، بھونیشور کمار اور سوریہ کمار یادو سب سے آگے رہے۔ شکست کے پانچ اہم اسباب اس طرح ہیں۔

      پہلا: دبئی کی پچ پر ٹاس اہم ہوتا ہے۔ آئی پی ایل 2020 اور آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے مقابلوں کے دوران 77 فیصدی مقابلے ہدف کا پیچھا کرنے والی ٹیم نے جیتے۔ ٹاس ہارنے کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ وہ بھی پہلے گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔

      دوسرا: ہندوستانی سلامی بلے باز میچ میں ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات نہیں دلاسکے۔ ٹیم نے 13 گیندوں پر 6 رن کے اسکور پر دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے تھے۔ روہت شرما کھاتہ بھی نہیں کھول سکے، جبکہ کے ایل راہل نے تین رن بنایئے۔ سوریہ کمار یادو بھی صرف 11 رن بنا سکے۔ اس وجہ سے ٹیم بڑا اسکور نہیں بناسکی اور گیند باز دباو میں نظر آئے۔

      تیسرا: نئی گیند سے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔ پاکستان کے بلے بازوں نے پہلے 6 اوور میں بغیر وکٹ کے 43 رن بنالئے تھے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلے وکٹ کے لئے ناٹ آوٹ 152 رن جوڑ کر ٹیم کو جیت دلا دی۔

      چوتھا: آئی پی ایل میں لیگ اسپنر ورون چکرورتی نے اچھی گیند بازی کرتے ہوئے 18 وکٹ حاصل کئے تھے، لیکن پاکستان کے خلاف بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز رویندر جڈیجہ اور ورون بھی کچھ خاص کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔ ٹیم انڈیا کے پاس چھٹے گیند باز کی بھی کمی دیکھنے کو ملی۔ محمد شمی نے پہلے 2 اوور میں 19 اور بھونیشور نے پہلے 2 اوور میں 18 رن دیئے۔ ایسے میں چھٹے گیند باز کی کمی محسوس ہوئی۔

      پانچواں: پاکستان کو آخری 8 اوور میں 67 رن بنانے تھے۔ رن ریٹ 8 سے اوپر کا تھا۔ اس کے بعد بھی گیند باز پاکستان کے بلے بازوں پر دباو نہیں بناسکے۔ 13 ویں اوور میں ورون چکرورتی نے 16 رن دیئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے اس اوور میں ایک ایک چھکا لگایا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: