உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ ٹیم میں کی تین تبدیلیاں، ڈبل سنچری لگانے والے کھلاڑی کو کیا شامل

    T20 World Cup: پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ ٹیم میں کی تین تبدیلیاں

    T20 World Cup: پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ ٹیم میں کی تین تبدیلیاں

    T20 World Cup 2021: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹورنا منٹ کے لئے (T20 World Cup 2021) فخرزماں (Fakhar Zaman) کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ وہ ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹورنا منٹ کے لئے (T20 World Cup 2021) فخرزماں (Fakhar Zaman) کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ وہ ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہ پہلے ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل تھے۔ اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اور حیدر علی (Haider Ali) کو بھی ٹیم میں جگہ دے دی گئی ہے۔ عالمی کپ 14 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں 24 اکتوبر کو ٹیم انڈیا سے مدمقابل ہونا ہے۔

      سرفراز احمد کو اعظم خان جبکہ حیدر علی کو محمد حسنین کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ وہیں فخر زماں کو خوش دل شاہ کی جگہ موقع ملا ہے۔ خوش دل شاہ اب ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ جبکہ اعظم خان اور محمد حسنین بطور ریزرو کھلاڑی شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ سہیل مسعود نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم میڈیکل مشورے کے بعد ان کی جگہ ٹیم میں برقرار رکھی گئی ہے۔ حالانکہ پھر بھی سینئر کھلاڑی شعیب ملک ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ٹی-20 میں 11 ہزار رن پورے کئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی ٹیم میں تبدیلی کے حق میں تھے۔

      ایک دن پہلے لگائی نصف سنچری، پھر بھی ٹیم سے باہر

      بائیں ہاتھ کے بلے باز خوش دل شاہ نے پاکستان میں چل رہے نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے کے دوران جمعرات کو نصف سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 51 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد بھی وہ عالمی کپ ٹیم سے باہر کر دیئے گئے ہیں۔ وہ 8 میچوں میں 173 رن بنا چکے ہیں۔ وہیں فخر زماں 4 میچ میں صرف 88 رن بنا پائے ہیں۔ اس کے بعد وہ عالمی کپ ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ سرفراز احمد نے ایک نصف سنچری کے سہارے 185 جبکہ حیدر علی نے تین نصف سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ 315 رن بنائے ہیں۔ وہیں اعظم خان 8 میچوں میں صرف 123 رن بناسکے۔ وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے تھے۔

      ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے لئے پاکستانی ٹیم

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، صہیب مسعود، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، حیدر علی، فخر زماں، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، حسن علی، عماد وسیم

      ریزرو کھلاڑی: عثمان قادر، شہنواز دہانی، خوش دل شاہ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: