உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: وراٹ کوہلی نے کہا- دھونی کو پاکر خوش ہوں، ٹیم انڈیا کے نئے کوچ سے متعلق جانکاری نہیں

    ٹی-20 عالمی کپ: وراٹ کوہلی نے کہا- دھونی کو پاکر خوش ہوں

    ٹی-20 عالمی کپ: وراٹ کوہلی نے کہا- دھونی کو پاکر خوش ہوں

    T20 World Cup 2021: ٹی -20 عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا (Team India) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کے بطور مینٹار ہونے سے ہمارا حوصلہ بڑھے گا۔ ٹیم کو پہلے مقابلے میں 24 اکتوبر کو پاکستان سے (India vs Pakistan) مدمقابل ہونا ہے۔

    • Share this:
      دبئی: ٹیم انڈیا (Team India) ٹی-20 عالمی کپ کو لے کر تیاری ہے۔ ٹورنامنٹ کی شروعات 17 اکتوبر سے ہو رہی ہے۔ ٹیم انڈیا پہلے مقابلے میں (T20 World Cup 2021) 24 اکتوبر کو پاکستان سے مدمقابل ہوگی۔ اس سے پہلے ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے مینٹار ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کو لے کر بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونی کے ہونے سے ہمارا حوصلہ بڑھے گا۔ انہیں پاکر ہم خوش ہیں۔ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 2007 میں ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔ بی سی سی آئی (BCCI) نے موجودہ ٹورنامنٹ کے لئے انہیں مینٹار بنایا گیا ہے۔

      وراٹ کوہلی نے آئی سی سی کے ذریعہ منعقدہ میڈیا سیشن میں کہا، ’دھونی کے پاس بڑا تجربہ ہے۔ دھونی خود بھی کافی دلچسپ ہیں۔ وہ ہمیشہ ہی ہم سب کے لئے مینٹار رہے ہین۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی اتنا بڑا ٹورنامنٹ کھیل رہے نوجوانوں کو کافی فائدہ ملے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ باریکیوں پر ان کی نظر اور عملی مشورے سے ہمیں کھیل کو ایک یا دو فیصد بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کے آنے سے بہت خوش ہوں۔ ان کی موجودگی سے حوصلہ اور اعتماد دونوں میں اضافہ ہوگا۔ معلوم ہوکہ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپرکنگس نے جمعہ کو آئی پی ایل کا خطاب چوتھی بار جیتا۔

      راہل دراوڑ کو ٹیم انڈیا کا نیا کوچ بنایا جاسکتا ہے۔ اس پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ کوچ کی تقرری کو لے کر کیا چل رہا ہے، اس پر مجھے جانکاری نہیں ہے۔ ہم نے اس پر کسی سے تبادلہ خیال نہیں کیا ہے۔ ابھی ہمارا ہدف عالمی کپ کا خطاب جیتنا ہے۔ ٹیم انڈیا کوہلی کی قیادت میں اب تک آئی سی سی ٹرافی نہیں جیت سکی ہے۔

      جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں بڑا کردار

      ہندوستان کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک 48 سالہ راہل دراوڑ گزشتہ 6 برسوں سے ہندوستان اے اور انڈر-19 ٹیم کو دیکھ رہے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال میں رشبھ پنت، اویش خان، پرتھوی شا، ہنوما وہاری اور شبھمن گل جیسے کھلاڑیوں نے جونیئر سطح سے قومی ٹیم یا پھر سینئر سطح تک کا سفر طے کیا ہے۔ دراوڑ موجودہ وقت میں این سی اے کے سربراہ ہیں۔ کوچ روی شاستری کی مدت کار ٹی-20 عالمی کپ کے بعد ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں عالمی کپ کے بعد ٹیم کو نیا کوچ مل سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، راہل دراوڑ نئے کوچ بنائے جاسکتے ہیں۔ بی سی سی آئی نے انہیں اس کے لئے راضی بھی کرلیا ہے۔ ٹیم انڈیا کو نومبر-دسمبر میں نیوزی لینڈ سے ٹی-20 اور ٹسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ یہ راہل دراوڑ کی پہلی بڑی سیریز بطور کوچ ہوسکتی ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: