உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: زبردست شکست کے بعد ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو آئی سی سی نے بھی دی سزا

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: زبردست شکست کے بعد ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو آئی سی سی نے بھی دی سزا

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: زبردست شکست کے بعد ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو آئی سی سی نے بھی دی سزا

    T20 World Cup 2021: سری لنکا نے شاندارکارکردگی پیش کرتے ہوئے جمعرات کو موجودہ چمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کو 20 رنوں سے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی 2 بار کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی۔ میچ کے بعد آئی سی سی نے کیریبین کھلاڑیوں کو سزا دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں پر ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے 35 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف سست اوور رفتار کے لئے ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا۔ اس مقابلے میں سری لنکائی ٹیم نے کیریبین ٹیم کو 20 رنوں سے شکست دی۔ میچ ریفریوں کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ڈیوڈ بون نے یہ جرمانہ لگایا کیونکہ کیرون پولارڈ  (Kieron Pollard) کی ٹیم کو جمعرات کے میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور کم پایا گیا۔

      آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند بازی کرنے میں ناکام رہنے پر ہر ایک اوور کے لئے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ آئی سی سی کے بیان کے مطابق، کیرون پولارڈ نے خلاف ورزی اور مجوزہ جرمانہ قبول کیا ہے، اس لئے باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔ میدانی امپائر علیم ڈار اور لینگٹن روسیرو، تھرڈ امپائر پال ولسن اور چوتھے امپائر رچرڈ کیٹل بورو نے الزام طے کئے۔

      واضح رہے کہ گزشتہ چمپئن ویسٹ انڈیز اس میچ میں سری لنکا سے ملی 20 رنوں کی شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ سری لنکائی بلے باز چرت اسلنکا نے بلے بایز کے لئے موافق حالات میں 41 گیندوں پر 68 رن بنائے، جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ انہوں نے نسانکا (41 گیندوں پر 51 رن)، پانچ چوکے) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 91 رنوں کی شراکت کی۔ ان دونوں کی اننگوں کی بدولت سری لنکا نے پہلے بلے بازی کے لئے مدعو کئے جانے پر تین وکٹ پر 189 رن کا بہترین اسکور بنایا تھا۔

      ویسٹ انڈیز کے صرف دو بلے باز شمران ہیٹ مائر (54 گیندوں پر ناٹ آوٹ 81 رن، 8 چوکے، 4 چھکے) اور نکولس پورن (34 گیندوں پر 46 رن، 6 چوکے، ایک چھکا) ہی دہائی کے نمبر تک پہنچے اور آخر میں ان کی ٹیم 8 وکٹ پر 169 رن ہی بنا پائی۔ سری لنکا کی طرف سے وانندو ہسرنگا، بنوکا فرنانڈو اور چمیکا کرونا رتنے دو دو وکٹ لئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: