کیا بارش بنے گی ہند-افریقہ میچ میں ویلین؟ جانیے پرتھ میں میچ کے دوران کیسا رہے گا موسم
کیا بارش بنے گی ہند-افریقہ میچ میں ویلین؟ جانیے پرتھ میں میچ کے دوران کیسا رہے گا موسم
ہند-افریقہ کے درمیان یہ میچ 30 اکتوبر کو شام 4.30 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ میچ کا لائیو ٹیلیکاسٹ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے الگ الگ چینلز پر کیا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ٹیم انڈیا نے اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر اپنے گروپ بی میں ٹاپ پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ وہیں اب ان دو میچوں کے بعد ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف آج اتوار کو اگلا میچ کھیلے گی۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ ایسے میں اس مقابلے سے پہلے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پرتھ میں میچ کے دوران موسم کیسا رہنے والا ہے۔
پرتھ میں کیسا رہے گا موسم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بارش کی وجہ سے کئی مقابلے کینسل ہوچکے ہیں، وہیں ان کینسل میچوں کی وجہ سے کئی ٹیمیں پریشانی میں ہیں۔ وہیں، اتوار کو پرتھ میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں بارش کے امکانات کافی کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پرتھ میں اتوار کو موسم میں تبدیلی آئے اور موسم صاف رہے گا۔ میچ کے دن پرتھ میں تیز دھوپ بھی کھل سکتی ہے۔ ایسے میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ میچ میں بارش کے امکانات بہت کم ہے۔
پچ رپورٹ پرتھ میں ہونے والے اس میچ میں گیند بازوں کو کافی مدد مل سکتی ہے۔ پرتھ کی پچ پر تیز گیندبازوں کو اچھا خاصہ اچھال مل سکتا ہے۔ حالانکہ دوسری اننگ میں یہاں بلے بازی تھوڑی آسان ہوجاتی ہے۔
کب اور کہاں دیکھیں میچ؟ ہند-افریقہ کے درمیان یہ میچ 30 اکتوبر کو شام 4.30 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ میچ کا لائیو ٹیلیکاسٹ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے الگ الگ چینلز پر کیا جائے گا۔ میچ کی لائیو اسٹریمنگ ڈزنی+ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جاسکتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔