آج ورلڈ کپ میں تین میچ، طئے ہوں گی سیمی فائنل کی سبھی ٹیمیں، زمبامبوے سے ہاری تو باہر ہوسکتی ٹیم انڈیا
آج ورلڈ کپ میں تین میچ، طئے ہوں گی سیمی فائنل کی سبھی ٹیمیں، زمبامبوے سے ہارا تو باہر ہوسکتی ٹیم انڈیا (BCCI Twitter)
ٹیم انڈیا ملبورن کرکٹ گراونڈ میں جب زمبامبوے کے خلاف اترے گی تو اس کا ہدف جیت کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہنا ہوگا۔ کپتان روہت شرما کی ٹیم پاکستان کو ہرانے والی زمبامبوے کو ہلکے میں نہیں لینا چاہے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سوپر-12 مرحلے کا آج آخری دن ہے۔ اتوار کو گروپ بی کے تین میچیز کھیلے جائیںگے۔ اس کے ساتھ ہی اس گروپ سے سیمی فائنل کی دونوں ٹیمیں بھی طئے ہوجائیں گے۔ گروپ 1 ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیںَ دوسرے گروپ سے ابھی بھی پانچ ٹیمیں سیمی فائنل کی ریس میں بنی ہوئی ہیںَ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا دعویٰ سب سے مضبوط ہے۔ حالانکہ، پاکستان بھی دھندلی سی امید لگائے ہوئے ہے کہ زمبامبوے اور نیدرلینڈ کوئی چمتکار کردیں تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل کے دروازے کھل جائیں گے۔
ٹیم انڈیا ملبورن کرکٹ گراونڈ میں جب زمبامبوے کے خلاف اترے گی تو اس کا ہدف جیت کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہنا ہوگا۔ کپتان روہت شرما کی ٹیم پاکستان کو ہرانے والی زمبامبوے کو ہلکے میں نہیں لینا چاہے گی۔ وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ کے ایل راہل نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف نصف سنچری لگا کر واپسی کے اشارے دئیے ہیں۔ وہیں، چار میچوں میں 74 رن ہی بنانے والے ہٹ مین روہت شرما کے پاس زمبامبوے کے خلاف اپنا فارم حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔ روہت اچھے شاٹ کھیل رہے ہیں لیکن نیدرلینڈ کے خلاف میچ کو چھوڑ دیں تو انہوں نے دیگر میچوں میں زیادہ رن نہیں بنائے ہیں۔ ہندوستان نے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں۔ ٹیم انڈیا چاہے گی کہ پاور پلے میں اچھی شروعات کرے۔
پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں ٹکرائیں گے ہندوستان-زمبابوے ٹیم انڈیا کے لیے یہ میچ کرو یا مرو کا ہے۔ وہیں، زمبابوے کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ 130 رن بنا کر پاکستان کو ایک رن سے ہرانے والی زمبابوے کی بلے بازی کمزور کڑی ہے۔ اس کے بلے بازوں کو بھونیشور کمار، ارشدیپ اور محمد شمیع کا سامنا کرنے میں کافی پریشانی ہوسکتی ہے۔ ہندوستانی گیند بازی کا حملہ صرف روی چندرن اشون کے مظاہرے سے عام سا رہا ہے۔
ٹیم انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ سکندر رضا ہوسکتے ہیں، جو اس سیشن میں بیٹ اور بال دونوں سے ہی شاندار مظاہرہ کررہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستان اور زمبابوے پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے۔ حالانکہ ہندوستان اور زمبابوے اب تک سات ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں جن میں ہندوستان نے پانچ مرتبہ جب کہ زمبابوے دو مرتبہ جیت حاصل کرچکا ہے۔
آج جیتی تو انگلینڈ سے سیمی فائنل میں کھیلے گی ٹیم انڈیا زمبابوے بھلے ہی کمزور ٹیم ہو لیکن اس کے خلاف ہونے والا میچ ہنودستان کے لیے کافی اہم ہے۔ اسے جیتنے پر ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی گروپ میں پہلے مقام پر آجائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کے سرفہرست رہنے پر 10 نومبر کو ایڈلیڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ وہیں، پہلا سیمی فائن لسڈنی میں 9 نومبر کو نیوزی لینڈ اور گروپ 2 کے دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کے درمیان ہوگا۔ اس کے لیے جنوبی افریقہ کا دعویٰ سب سے مضبوط ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔