سری لنکا کو آج ہر حال میں چاہیے جیت، یو اے ای سے ہوگا مقابلہ، نامیبیا-نیدرلینڈ میں ہوگی ٹکر
سری لنکا کو آج ہر حال میں چاہیے جیت، یو اے ای سے ہوگا مقابلہ، نامیبیا-نیدرلینڈ میں ہوگی ٹکر
نیدر لیڈر اور نامیبیا کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں جیت حاصل کرچکی ہے۔ وہیں، سری لنکا اور یو اے ای کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ کرو یا مرو والا ہوگا۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے قریب قریب باہر ہوجائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج تیسرا دن ہے۔ آج منگل 18 اکتوبر کو پہلے راونڈ کے دو مقابلے کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں دن کا پہلا میچ نیدرلینڈ اور نامیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، وہیں دوسرا مقابلہ ایشیائی چمپئن سری لنکا اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیدر لیڈر اور نامیبیا کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں جیت حاصل کرچکی ہے۔ وہیں، سری لنکا اور یو اے ای کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ کرو یا مرو والا ہوگا۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے قریب قریب باہر ہوجائے گی۔
نامیبیا بمقابلہ نیدرلینڈ نامیبیا نے اپنے پہلے میچ میں 2014 کی چمپئن ٹیم سری لنکا کو ہراکر بڑا اُلٹ پھیر کیا تھا۔ وہ دو پوائنٹ اور +2.750 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ گروپ اے میں پہلے مقام پر ہے۔ ایک اور جیت اسے سوپر12 کے قریب پہنچادے گی۔ وہیں نیدرلینڈ دو پوائنٹ اور 0.097+ نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اگر وہ یہ میچ جیت لیتا ہے تو اس کے چار پوائنٹ ہوجائیں گے۔
سری لنکا بمقابلہ یو اے ای سری لنکا اور یو اے ای کو ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لئے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہوگا۔ ہارنے پر دونوں ٹیموں کی مشکلیں بڑھ جائیں گی۔ سری لنکا کا پلڑا اس میچ میں بھاری مانا جارہا ہے۔ اس کے گیندبازوں نے تو بہترین مظاہرہ کیا تھا، لیکن بلے بازوں نے ٹیم کی کشتی ڈوبائی تھی۔ یہی حال یو اے ای کا بھی رہا تھا۔ دونوں ٹیموں کو اپنی بلے بازی پر دھیان دینا ہوگا۔
کتنے بجے شروع ہوں گے دونوں میچ؟ نامیبیا اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہوگا جب کہ سری لنکا اور یو اے ای کے درمیان میچ دوپہر 1:30 بجے سے شروع ہوگا۔
کہاں کھیلے جائیں گے میچ اور کہاں دیکھ سکتے ہیں یہ مقابلے دونوں ہی مقابلے گیلانگ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں میچیز ہندوستان میں اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دونوں ہی میچ آن لائن ڈزنی+ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔