உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 عالمی کپ 2022: شاہین آفریدی ہوئے فٹ، ہندوستان کے خلاف کھیلیں گے ٹی20 عالمی کپ کا پہلا مقابلہ

    پاکستانی اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی فٹ ہو کر واپسی کے لئے تیار ہیں۔ 

    پاکستانی اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی فٹ ہو کر واپسی کے لئے تیار ہیں۔ 

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے راحت کی خبر آئی ہے۔ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی فٹ ہوکر واپسی کے لئے تیار ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے راحت کی خبر آئی ہے۔ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی فٹ ہوکر واپسی کے لئے تیار ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ وہ فٹ ہوچکے ہیں اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے مقابلے میں اتر سکتے ہیں۔

      پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ دنوں نے بے حد شاندار کھیل دکھایا ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف جیت حاصل کرنے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ میں ایک بار دونوں ٹیمیں پھر سے آمنے سامنے ہونے والی ہیں۔ اس میچ سے پہلے پاکستان کی ٹیم کے لئے خوشی کی خبر آئی ہے۔ چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوئے شاہین شاہ آفریدی عالمی کپ سے پہلے فٹ ہوچکے ہیں۔

      پاکستان کے ڈان نیوز سے پی سی بی چیئرمین نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، شاہین شاہ آفریدی پوری طرح سے فٹ ہوچکے ہیں اور وہ ہندوستان کے خلاف ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

      ہندوستان اور پاکستان کو سپر 12 میں رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میں رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ کھیلا جانا ہے۔ اس گروپ میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش کے علاوہ دو کوالیفائر ٹیم بھی ہوں گی۔ یو اے ای میں کھیلے گئے 2021 ٹی20 عالمی کپ میں ہندوستان کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: