உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’میں تبھی کھیلوں گا، جب بابر ...‘ ٹی20 عالمی کپ کے لئے نہیں منتخب کئے جانے پر لیجنڈ کا پھوٹا کا درد

    پاکستان کے عظیم کھلاڑی کا ٹی20 عالمی کپ کی ٹیم میں جگہ نہیں ملنے پر درد پھوٹا ہے۔

    پاکستان کے عظیم کھلاڑی کا ٹی20 عالمی کپ کی ٹیم میں جگہ نہیں ملنے پر درد پھوٹا ہے۔

    پاکستان کے تجربہ کار آل راونڈر نے ٹی20 عالمی کپ کے لئے ٹیم میں نہیں منتخب کئے جانے پر خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں تبھی کھیلوں گا، جب پاکستان کے کپتان بابر اعظم چاہیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے آل راونڈر شعیب ملک ٹی20 عالمی کپ کھیلنے کو تیار ہیں۔ حالانکہ انہیں ٹی20 عالمی کپ کی ٹیم میں نہیں منتخب کیا گیا ہے۔ اس بات سے شعیب ملک مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تبھی ٹی20 عالمی کپ کھیلوں گا، جب کپتان بابر اعظم ایسا چاہیں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم مینجمنٹ مجھ سے یہ پوچھتا کہ میں ٹی20 عالمی کپ کھیلنا چاہتا ہوں تو میں اس کے لئے تیار تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ شعیب ملک نے کرکٹ پاکستان کو دیئے انٹرویو میں یہ باتیں کہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ عالمی کپ کے دوران بابر اعظم سے اس بارے میں بات کی تھی۔

      شعیب ملک نے کہا، بابر اعظم نے مجھ سے گزشتہ ٹی20 عالمی کپ کے دوران پوچھا تھا کہ میں آگے اور بھی کھیلنا چاہتا ہوں یا پھر ریٹائر منٹ لینا چاہتا ہوں۔ تب میں نے انہیں کہا تھا کہ حال کے دنوں میں میرے ساتھ جو ہوا ہے اور جو حالات ہیں، اسے دیکھتے ہوئے میں نہیں کھیلنا چاہتا ہوں۔ حالانکہ میں نے تب بابر اعظم سے کہا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں اور وہ مجھ سے سیدھی بات کرتے ہیں تو میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ میں ہمیشہ سے ہی پاکستان کے لئے کھیلنے کے لئے دستیاب رہتا ہوں، جہاں تک میری فٹنس یا کھیل کا سوال ہے، اس کے بارے میں آپ کو پتہ ہے۔

      پاکستان کے آل راونڈر شعیب ملک ٹی20 عالمی کپ کھیلنے کو تیار ہیں۔ حالانکہ انہیں ٹی20 عالمی کپ کی ٹیم میں نہیں منتخب کیا گیا ہے۔
      پاکستان کے آل راونڈر شعیب ملک ٹی20 عالمی کپ کھیلنے کو تیار ہیں۔ حالانکہ انہیں ٹی20 عالمی کپ کی ٹیم میں نہیں منتخب کیا گیا ہے۔


      بابر اعظم بولیں گے تو کھیلنے کو تیار: شعیب ملک

      شعیب ملک نے اس انٹرویو میں اپنی فارم اور فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا، ’میں نے تب بابر اعظم کو یہ واضح کردیا تھا کہ میں ٹیم پر بوجھ بننا نہیں چاہتا۔ آپ میری فٹنس اور کھیل کو جانتے ہیں۔ آپ اگر میرے ساتھ سیدھی بات کرتے ہو تو میں ضرور کھیلوں گا۔ میں ہمیشہ سے پاکستان کو ہی ترجیح دیتا رہا ہوں‘۔

      انہوں نے مزید بتایا، ’میں نے بابر اعظم سے پوچھا تھا کہ اگر مجھے کچھ سیریز یا کچھ میچوں کے لئے منتخب کیا جاتا ہے تو وہ مجھ سے اس بارے میں بات کرسکتے ہیں۔ میں کسی اور سے اس بارے میں نہیں سننا چاہتا ہوں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں اور کھیل سکتا ہوں، تو میں بالکل تیار ہوں۔ تب بابر اعظم نے مجھ سے کہا تھا کہ میں آپ کو ہر سیریز سے پہلے آپ کو بتا دوں گا۔ اس کے بعد اس نے مجھے بنگلہ دیش سیریز میں کھیلنے کے لئے کہا تھا۔ حالانکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس نے باقی کھلاڑیوں کو پرکھنے کے ارادے سے مجھے آرام کا مشورہ دیا تھا‘۔

       شعیب ملک نے کہا، بابر اعظم نے مجھ سے گزشتہ ٹی20 عالمی کپ کے دوران پوچھا تھا کہ میں آگے اور بھی کھیلنا چاہتا ہوں یا پھر ریٹائر منٹ لینا چاہتا ہوں۔

      شعیب ملک نے کہا، بابر اعظم نے مجھ سے گزشتہ ٹی20 عالمی کپ کے دوران پوچھا تھا کہ میں آگے اور بھی کھیلنا چاہتا ہوں یا پھر ریٹائر منٹ لینا چاہتا ہوں۔


      شعیب ملک نے بابر اعظم کی تعریف کی

      شعیب ملک نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’ایک کپتان جب اس طرح کی بات کرتا ہے۔ بھلے ہی وہ سینئر ہو یا جونیئر ہو۔ اس سے ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کو خود اعتمادی بڑھتی ہے۔ میں کئی کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ برا برتاو ہوتے دیکھا ہے جبکہ ایک کھلاڑی احترام ہی چاہتا ہے۔ مجھے اچھا لگا کہ بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم میں میری جگہ کو لے کر ہمیشہ بات کی‘۔

      واضح رہے کہ شعیب ملک کو ٹی20 عالمی کپ کے اسکواڈ میں نہیں منتخب کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ بار نومبر 2021 میں پاکستان کے لئے کھیلے تھے۔ شعیب ملک ابھی بھی پاکستان میں گھریلو کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں نیشنل ٹی20 عالمی کپ میں سینٹرل پنجاب کی طرف سے کھیلے تھے۔ شعیب ملک نے 124 ٹی20 میں 2435 رن بنائے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: