T20 World Cup 2022: کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہورہا ہے 16اکتوبر سے شروع، 23 کو ٹیم انڈیا کھیلے گی پہلا میچ
T20 World Cup 2022: کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہورہا ہے 16اکتوبر سے شروع، 23 کو ٹیم انڈیا کھیلے گی پہلا میچ (Indian cricket team instagram)
یہ ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلیں گے اور دونوں گروپوں میں سے 2-2 ٹیمیں سوپر-12 کے لئے کوالیفائی کریں گے اور ان آٹھ ٹیموں کو جوائن کریں گی جو پہلے سے سوپر-12 کے لئے کوالیفائیڈ ہیں۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کی شروعات 16 اکتوبر سے ہونے وای ہے جس کا فائنل مقابلہ 13 نومبر کو تاریخی ملبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ 29 دنوں تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں، مجموعی طور پر 45 میچیز کھیلیں گے۔ یہ سبھی مقابلے آسٹریلیا کے 7 الگ الگ وینیو پر ہوں گے۔ ٹیم انڈیا اپنی مہم کی شروعات 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرے گی۔
کیا ہے T20 ورلڈ کپ کا فارمیٹ؟ 2021 کی طرح اس مرتبہ بھی یہ ٹورنامنٹ تین حصوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ کوالیفائر راونڈ، دوسرا سوپر-12 اور تیسرا ناک آوٹ اسٹیج۔ کوالیفائر راونڈ 16 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں۔ اس کے بعد سوپر 12 کے مقابلے ہوں گے اور پھر ملبورن کرکٹ گراونڈ میں اس کا فائنل کھیلا جائے گا۔
سوپر-12 میں دو گروپ ہیں گروپ1: آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، افغانستان، A1(گروپ اے کا ونر)، B2(گروپ بی کا رنراپ)
گروپ2: ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، A2(گروپ اے کا رنر اپ)، B1 (گروپ بی کا ونر)
یہ ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلیں گے اور دونوں گروپوں میں سے 2-2 ٹیمیں سوپر-12 کے لئے کوالیفائی کریں گے اور ان آٹھ ٹیموں کو جوائن کریں گی جو پہلے سے سوپر-12 کے لئے کوالیفائیڈ ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔