آج سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا ٹی20 ورلڈ کپ، پہلے دن ہوں گے دو میچیز
آج سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا ٹی20 ورلڈ کپ، پہلے دن ہوں گے دو میچیز
سوپر12 مرحلہ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا جہاں پچھلی چمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ گزشتہ رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ سے شروعات کرے گی۔
16 ٹیمیں، 29 دن اور 45 مقابلے۔۔۔ جوش اور تجسس کے بوسٹر ڈوز کے لئے ہوجائیں گے تیار کیونکہ آج اتوار سے آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کی شروعات ہونے والی ہے۔ ا بھی پہلے دور کے میچ ہوں گے، جس میں سب سے پہلی ٹکر سری لنکا اور نامیبیا کی ہوگی۔
دن کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سامنے نیدرلینڈس کی ٹیم ہوگی۔ پہلے مرحلے میں گروپ اے اور گروپ بی سے دو ٹیمیں سوپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ سوپر12 مرحلہ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا جہاں پچھلی چمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ گزشتہ رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ سے شروعات کرے گی۔ ورلڈ کپ کیسا ہوگا؟
- 29 دن تک چلے گا یہ عالمی ٹورنامنٹ۔
- 8ویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
- پہلا راؤنڈ آج سے شروع ہوگا۔
پہلے راؤنڈ میں دو گروپس
گروپ اے میں نامیبیا، نیدرلینڈز، سری لنکا، یو اے ای
گروپ بی میں آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے
دونوں گروپوں سے دو ٹاپ ٹیمیں سوپر 12 میں جائیں گی۔
سوپر 12 میں دو گروپ
گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان اور پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ ٹو میں ہندوستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، پاکستان اور پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔