உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

    T20 World Cup: بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابر اعظم ٹی-20 میں سب سے زیادہ ایک ہزار رن پورے کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) ان دنوں کرکٹ کے میدان پر خوب دھمال مچا رہے ہیں۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) میں ان کی ٹیم مسلسل جیت رہی ہے۔ جبکہ بلے بازی کے محاذ پر بھی وہ کمال دکھا رہے ہیں۔ کئی لوگ ان کا موازنہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) سے کرتے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابر اعظم ٹی-20 میں سب سے تیز ایک ہزار رن پورے کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ ان کے اس ریکارڈ پر تفصیل سے آگے نظر ڈالیں گے، لیکن اس سے پہلے آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کے روز پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگائی۔ پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

      پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے بابر اعظم نے صرف 26 اننگوں میں 1000 رن پورے کرلئے۔ جبکہ وراٹ کوہلی کو رنوں کے اس منزل تک پہنچنے میں 30 اننگ لگے تھے۔ ویسے کپتانی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے ٹی-20 میں اب تک 1559 رن بنائے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم کے نام کل 1042 رن ہوگئے ہیں۔

      کپتانی کرتے ہوئے سب سے زیادہ رن

      ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو ٹی-20 میں کپتانی کرتے ہوئے سب سے زیادہ رن آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے نام ہے۔ انہوں نے اب تک 1626 رن بنائے ہیں۔ اس فہرست میں 1559 رنوں کے ساتھ وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیں۔ انہوں نے اب تک 1408 رن بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وراٹ کوہلی کا اوسط سب سے اچھا 48.71 رن ہے۔ اس کے بعد بابر اعظم کپتانی کرتے ہوئے 45.30 کی اوسط سے رن بنا رہے ہیں۔ باقی کپتانوں کا اوسط 30 سے بھی کم ہے۔

      گزشتہ تین سال میں بابر اعظم کا دبدبہ

      اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم ٹی-20 کرکٹ میں مسلسل رن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ تین سال کے دوران سب سے زیادہ 1427 رن بنائے ہیں۔ جبکہ وراٹ کوہلی نے اس دوران 1114 رن بنائے ہیں، لیکن یہاں دھیان دینے کی بات یہ ہے کہ بابر اعظم نے 41 میچ کھیلے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے اس دوران صرف 29 میچوں میں شرکت کی ہیں، لہٰذا وراٹ کوہلی کا اوسط 61.88 کا ہے۔ جبکہ بابر اعظم کا اوسط صرف 43.24 کا ہے۔

      کوہلی ’وراٹ‘ ہیں!

      ٹی-20 کے دوسرے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو وراٹ کوہلی یہاں بھی آگے چل رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی کو سب سے زیادہ 7 بار ٹی-20 میں ’مین آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ ملا ہے۔ بابر اعظم اس فہرست میں 5 ایوارڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: