உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا- ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں ریکارڈ

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا- ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں ریکارڈ

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا- ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں ریکارڈ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کے پچھلے ریکارڈ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ماضی کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے بلکہ حال پر توجہ دینی چاہئے۔ کیونکہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں۔

    • Share this:

      دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کے پچھلے ریکارڈ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ماضی کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے بلکہ حال پر توجہ دینی چاہئے۔ کیونکہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں۔ بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم صرف اپنا بہترین دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں ماضی کے ریکارڈ پر بات نہیں کرنی چاہئے۔ ریکارڈ توڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ آگے کیا ہونا ہے ہم صرف اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے خلاف میچ کافی مشکل ہوتے ہیں، اس لئے کھلاڑیوں کو کھیل کے سبھی شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔‘‘




      پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے گیندبازوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’ہمارے گیندباز دباؤ میں نہیں ہیں، لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹیم نے بڑے میچوں سے پہلے پریکٹس میں مختلف حکمت عملی کی جانچ کرنے کی کوشش کی ہے۔
      پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے گیندبازوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’ہمارے گیندباز دباؤ میں نہیں ہیں، لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹیم نے بڑے میچوں سے پہلے پریکٹس میں مختلف حکمت عملی کی جانچ کرنے کی کوشش کی ہے۔

      پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے گیندبازوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’ہمارے گیندباز دباؤ میں نہیں ہیں، لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹیم نے بڑے میچوں سے پہلے پریکٹس میں مختلف حکمت عملی کی جانچ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گیندبازی ہمیشہ پاکستان کے لئے اہم کڑی ثابت ہوا ہے۔گیندباز فارم میں ہیں اور انہیں چیمپئن ٹرافی اور عالمی کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا کافی تجربہ بھی ہے۔ جہاں تک بلے بازی کا سوال ہے ہم چیزوں کا آسان رکھتے ہیں اور ٹائٹل کلیش یا ناک آوٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے میچ کو بال بائے بال لیتے ہیں۔ ‘‘
      پاکستانی کپتان بابر اعظم نے مزید کہا، “میں نے اتوار کے میچ کے لئے پہلے ہی 12 کھلاڑیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میچ سے پہلے پلیئنگ الیون کے ناموں کا انکشاف کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں نے دنیا کے اس حصہ میں بہت کرکٹ کھیلا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان کے خلاف دباؤ والے میچ میں کس طرح سے کھیلنا ہے۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان کے ٹیم کے لئے خصوصی پیغام پر انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ان سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت کے قصے مشترک کئے تھے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: