உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: اسٹیڈیم میں ناظرین کے داخلہ سے متعلق بڑا فیصلہ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

    T20 World Cup: اسٹیڈیم میں ناظرین کے داخلہ سے متعلق بڑا فیصلہ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

    T20 World Cup: اسٹیڈیم میں ناظرین کے داخلہ سے متعلق بڑا فیصلہ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

    T20 World Cup 2021: متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہو رہے ٹی -20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) سے متعلق اچھی خبر ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیم میں صلاحیت کے 70 فیصد تک ناظرین کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔ آئی سی سی (ICC) اور ٹورنامنٹ کی میزبان بی سی سی آئی (BCCI) کو متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اس کی منظوری مل گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہو رہے ٹی -20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) سے متعلق اچھی خبر ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیم میں صلاحیت کے 70 فیصد تک ناظرین کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔ آئی سی سی (ICC) اور ٹورنامنٹ کی میزبان بی سی سی آئی (BCCI) کو متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اس کی منظوری مل گئی ہے۔ وہیں آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 17 اکتوبر کو مسقط میں ہوگا، جبکہ فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

      آئی سی سی کے کارگزار سی ای او جیف الارڈس (Geoff Allardice) نے ایک بیان میں کہا کہ ہم عمان اور ابو ظہبی میں بین الاقوامی کرکٹ میں مداحوں کا استقبال کرتے ہوئے خوش ہیں۔ مداحوں کو ٹی-20 عالمی کپ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ہمارے میزبان بی سی سی آئی، امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور عمان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی مقامی حکومتوں کا شکریہ کہ انہوں نے مداحوں کے محفوظ ماحول میں کرکٹ دیکھنے کے انتظامات کو یقینی بنایا۔

      آئی سی سی کے کارگزار سی ای او جیف الارڈس (Geoff Allardice) نے مزید کہا کہ اس علاقے میں اب تک کا سب سے بڑا کھیل انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں ہم یہی چاہتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سبھی 16 ممالک کے پُرجوش مداح اس کھیل کا لطف لے سکیں۔ ہم اس ٹورنامنٹ کو سب کے لئے محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ ٹی-20 عالمی کپ کو پانچ سال ہوچکے ہیں اور ہم دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کے عمان اور ابو ظہبی میں آنے اور ٹی-20 کرکٹ میں سب سے بہترین کارکردگی پیش کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔

      فینس ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کریں: جے شاہ

      اس موقع پر بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ ابو ظہبی اور عمان میں مداحوں کے سامنے کھیلا جائے گا۔ مداحوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کے لئے ابو ظہبی اور عمان کی حکومت کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ٹکٹ کی فروخت شروع ہوچکی ہے۔ میری سب سے اپیل ہے کہ وہ محفوظ رہیں اور کرکٹ کا لطف لینے کے لئے سبھی طرح کے ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کریں۔

      ٹی-20 عالمی کا پہلا میچ 17 اکتوبر کو

      ٹی-20 عالمی کپ کا پہلا میچ 17 اکتوبر کو عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان مسقط میں ہوگا۔ اسی دن بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ بھی مد مقابل ہوں گے۔ وہیں سپر-12 کا پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 23 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: