உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ویسٹ انڈیز کی شکست سے صدمے میں ٹیم کا بڑا آل راونڈر! پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا کیا اعلان

    ویسٹ انڈیز کی شکست سے صدمے میں کیریبیائی ٹیم کے بڑے آل راونڈر نے کیا ریٹائر منٹ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کی شکست سے صدمے میں کیریبیائی ٹیم کے بڑے آل راونڈر نے کیا ریٹائر منٹ کا اعلان

    ICC T20 World Cup 2021: ڈیون براوو (Dwayne Bravo) نے سال 2004 میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام 6 ہزار سے زیادہ سے زیادہ رن ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ونڈے میں 199 اور ٹسٹ میں 86 وکٹ لئے۔ ویسٹ انڈیز کو اس عالمی کپ میں تین میچوں میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ ان کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شکست کے بعد براوو بے حد مایوس نظر آئے۔

    • Share this:
      دبئی: ویسٹ انڈیزکی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) سے باہر ہوگئی ہے۔ جمعرات کو موجودہ چمپئن ویسٹ انڈیز (SL vs WI) کو سری لنکا نے 20 رنوں سے شکست دی۔ یہ ٹورنا منٹ میں ویسٹ انڈیز کی تیسری شکست تھی۔ مسلسل شکست کے بعد ٹیم کے آل راونڈر ڈیون براوو (Dwayne Bravo) نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ اس عالمی کپ کے بعد نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ 38 سال کے ڈون براوو 2019 میں اپنی ریٹائرمنٹ کو توڑکر دوبارہ میدان میں پہنچے تھے۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو پھر سے چمپئن بنانے کے ارادے سے واپسی کر رہے ہیں۔ اب تک سبھی 7 ٹی-20 عالمی کپ میں کھیلنے والے براوو نے سال 2012 اور 2016 میں اپنی ٹیم کو چمپئن بنایا تھا۔

      سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد ڈیون براوو نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ میرا وقت آگیا ہے۔ میرا کافی اچھا کیریئر رہا۔ میں نے 18 سال تک ویسٹ انڈیز کے لئے کرکٹ کھیلی۔ کیریئر میں کچھ اتار چڑھاو بھی رہے۔ میں اس علاقے اور کیریبیائی لوگوں کا اتنے لمبے وقت تک نمائندگی کرنے کے لئے بہت شکرگزار ہوں۔ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ ہم لوگ عالمی اسٹیج پر اپنی الگ چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہے‘۔

      نوجوانوں کی کریں گے مدد

      ڈیون براوو کے مطابق، آگے مستقبل میں وہ نوجوان کرکٹروں کو آگے لانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’میرے جو بھی تجربہ اور جانکاری ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو اسے دینے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ سفید گیند کے فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کا مستقبل روشن ہے اور ہمارے لئے یہ اہم ہے کہ ہم لوگوں کی حمایت کرتے رہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔

      3 زبردست شکست

      ویسٹ انڈیز کو اس عالمی کپ میں 3 میچوں میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ ان کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شکست کے بعد ڈیون براوو بے حد مایوس نظر آئے۔ انہوں نے کہا، ’ہمیں عالمی کپ میں اس طرح کی کارکردگی کی امید نہیں تھی۔ اس کے لئے ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کافی مشکل ٹورنامنٹ تھا۔ ہمیں اپنا سر اونچا رکھنا چاہئے۔

      ڈیون براوو کا شاندار کیریئر

      واضح رہے کہ ڈیون براوو نے سال 2004 میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام 6 ہزار سے زیادہ رن ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ونڈے میں 199 اور ٹسٹ میں 86 وکٹ لئے۔ ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے کل 78 وکٹ لئے۔ سال 2013 کے آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس کے لئے کھیلتے ہوئے انہوں نے سب سے زیادہ 32 وکٹ لئے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: