உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ٹیم انڈیا پورے مقابلے کھیلے بغیر ہی ٹی-20 عالمی کپ سے باہر، 9 سال بعد سیمی فائنل میں نہیں ملی جگہ

    ٹیم انڈیا پورے مقابلے کھیلے بغیر ہی ٹی-20 عالمی کپ سے باہر، 9 سال بعد سیمی فائنل میں نہیں ملی جگہ

    ٹیم انڈیا پورے مقابلے کھیلے بغیر ہی ٹی-20 عالمی کپ سے باہر، 9 سال بعد سیمی فائنل میں نہیں ملی جگہ

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا Team India) نے ٹی-20 عالمی کپ میں اب تک صرف 4 مقابلے ہی کھیلے ہیں۔ اس کا ایک میچ باقی ہے۔ پھر بھی ٹیم سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی ہے۔ ٹیم 2007 کے بعد سے ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹ سے (Afghanistan vs New Zealand) شکست دے کر افغانستان کی امید کو ہی ختم کردیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا (Team India) کے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے خطاب کا انتظار مزید بڑھ گیا ہے۔ ٹورنا منٹ کے ایک مقابلے میں اتوار کو نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ سے شکست دے کر ٹیم انڈیا کی امید کو ہی ختم کردیا۔ ٹیم انڈیا نے اب تک 5 میں سے صرف 4 مقابلے کھیلے ہیں۔ ٹیم کو آخری مقابلے میں 8 نومبر کو نامیبیا (Namibia) سے مدمقابل ہونا ہے۔ ٹیم 2012 کے بعد 9 سال بعد ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ٹورنامنٹ کے بعد ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ ٹیم 9 سال بعد کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔

      میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 124 رن بنائے۔ ٹیم بڑا اسکور نہیں بناسکی۔ نجیب اللہ زادران (Najibullah Zadran) نے سب سے زیادہ 73 رن بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف کو 18.1 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان کین ولیمسن 40 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو جیت دلاکر ہی واپس لوٹے۔ نیوزی لینڈ نے سپر-12 کے 5 میں سے 4 مقابلے جیتے۔ دوسری طرف ٹیم انڈیا نے 4 میں سے اب تک 2 ہی میچ جیتے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ آخری مقابلہ جیت بھی لیتی ہے، تو نیوزی لینڈ کی برابری نہیں کرسکے گی۔

      سیمی فائنل میں تین بار پہنچی ہے ٹیم

      یہ ٹی-20 عالمی کپ کا 7 واں سیزن ہے۔ ٹیم انڈیا تین بار سیمی فائنل یا اس سے آگے پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔ ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں یعنی 2007 میں چمپئن بنی تھی۔ اس کے بعد ٹیم 2009، 2010 اور 2012 میں راونڈ-2 میں باہر ہوگئی تھی۔ سال 2014 میں ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھی، لیکن اسے سری لنکا سے شکست ملی تھی۔ سال 2016 میں ٹیم سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہوئی۔ موجودہ سیزن میں ٹیم پھر آخری-4 میں جگہ نہیں بناسکی۔

      ٹورنامنٹ سے پہلے مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کو ٹیم انڈیا کو مینٹار بنایا گیا تھا، لیکن وہ بھی کچھ کمال نہیں کرسکے۔ دھونی کی ہی کپتانی میں ٹیم نے 2007 میں صرف ایک بار ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: